ETV Bharat / state

دلیپ کمار کی صحت مستحکم

author img

By

Published : Jul 4, 2021, 1:17 PM IST

بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو اپنے شوہر کی صحت سے متعلق کہا کہ وہ شہر کے ہندوجا اسپتال میں زیرعلاج ہیں جہاں ان کو آئی سی یو میں رکھا گیا ہے، ان کی صحت بہتر اور مستحکم ہے۔

Dilip Kumar
Dilip Kumar

سائرہ بانو نے بتایا کہ صاحب کی صحت کافی بہتر ہے۔ ہم ابھی بھی آئی سی یو میں ہیں تاہم پہلے کے مقابلہ اب ان کی صحت بہت مستحکم ہے، لوگوں سے دعا کی درخواست ہے کہ ہم کو یہاں سے جلد از جلد چھٹی ملے اور ہم یہاں جلد نکلیں۔

Dilip Kumar
Dilip Kumar

اس دوران سائرہ بانو نے مداحوں اور خیر خواہوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے دلیپ کمار کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ہر ممکن تعاون کیا۔

اسپتال کے ایک ذرائع کے مطابق کمار کی سانس لینے کی تکلیف پر قابو پالیا گیا ہے۔ تاہم وہ ایک دو دن تک اسپتال میں ہی رہیں گے۔ " فی الحال انکو انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے جہاں ان کا علاج چل رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.