ETV Bharat / state

کورونا متاثرین کی مدد کے لیے کورونا ریلیف فورس تشکیل

author img

By

Published : May 25, 2021, 1:09 PM IST

ممبئی کے اورنگ آباد میں کورونا متاثرین کی مدد کے لیے اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن اور الفاظ گروپ نے مل کر کورونا ریلیف ٹاسک فورس کی تشکیل دی ہے۔ یہ فورس چوبیس گھنٹے متاثرین کی مدد کے لیے تیار ہے۔

aurangabad
اورنگ آباد

کورونا متاثرین کی مدد کے لیے اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن اور الفاظ گروپ نے مل کر کورونا ریلیف ٹاسک فورس کی تشکیل دی ہے۔ یہ فورس چوبیس گھنٹے متاثرین کی مدد کے لیے تیار ہے۔ ذمہ داروں نے ایک پریس کانفرنس میں اس کی جانکاری دی اور دعوی کیا کہ اب تک ان رضاکاروں نے سینکڑوں افراد کو امداد پہنچائی ہے۔

دیکھیں رپورٹ


کورونا وبا کی زد میں آئے اورنگ آباد شہر میں لاک ڈاؤن کا اثر یہ ہوا کہ اب مریضوں کی تعداد میں کمی نظر آرہی ہے لیکن حالات ابھی پوری طرح قابو میں نہیں ہے۔ کورونا مریضوں کی بلیک فنگس سے اموات اور تیسری لہر کا خدشہ عوام کے سروں پر منڈلا رہا ہے۔ ایسے حالات میں ایس آئی او اور الفاظ گروپ نے لوگوں میں نئی وبا کے تعلق سے بیداری پیدا کرنے اور ان کے خدشات کو دور کرنے کے لئے کورونا ریلیف ٹاسک فورس تشکیل دی ہے۔

ریلیف فورس کے ذمہ داروں نے فورس کے اغراض ومقاصد پر روشنی ڈالی اور کہا کہ مصیبت کی گھڑی میں متاثرین کی حوصلہ افزائی اور انھیں مناسب رہنمائی ضروری ہوتی ہے، فورس اسی کمی کو پورا کرنے کی کوشش کررہا ہے۔


فورس میں جملہ تیس سے زائد نوجوان رضاکارانہ خدمات انجام دے رہے ہیں۔ الفاظ گروپ کے رضاکار بھی اس فورس میں شامل ہیں ،یہ تمام پروفیشنلس، اعلی تعلیم یافتہ ہیں اور اپنے اپنے شعبہ میں ماہر ہیں۔ اس کے علاوہ اس ٹیم نے پانچ ماہر ڈاکٹروں کی خدمات بھی حاصل کی ہیں۔ جو ایمرجنسی کی صورت میں مدد کرسکتے ہیں۔


رضاکاروں کا کہنا ہیکہ سرکاری امداد حکومت کے حکم ناموں کے تعلق سے گاؤں دیہاتوں میں پہنچ کر آسان زبانوں میں لوگوں کو معلومات فراہم کی جارہی ہے۔ پریس کانفرنس میں اس بات کا بھی دعوی کیا گیا کہ ان رضا کاروں نے اب تک تین سو افراد کو مدد پہنچائی ہے۔ اس کے علاوہ کورونا ریلیف فورس نے رابطے کے لیے ہیلپ لائن نمبر ۔ 8908050508، 9309924508، 9372114104، 7378957716 جاری کیے ہیں۔
ضرورت مند ان ہیلپ لائن نمبروں کی مدد سے رابطہ کر مدد پا سکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.