ETV Bharat / state

کانگریس نے ناگپور ریلی میں ہجوم سے فنڈنگ کے لیے کرسیوں کے پیچھے بار کوڈ لگائے

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 29, 2023, 9:56 AM IST

Congress puts bar codes behind chairs for crowdfunding in Nagpur's Hain Taiyyar Hum' rally
Congress puts bar codes behind chairs for crowdfunding in Nagpur's Hain Taiyyar Hum' rally

Congress Crowdfunding اٹھائیس دسمبر کو پارٹی کے یوم تاسیس کے موقعے پر کانگریس نے جمعرات کو مہاراشٹر کے ناگپور میں ریلی کا انعقاد کیا۔ اس ریلی میں شریک لاکھوں لوگوں سے کانگریس کو مضبوط بنانے کے لیے کراؤڈ فنڈنگ کی اپیل کی گئی۔ اس کے لیے کرسیوں کے پیچھے بار کوڈ لگائے گئے۔

ناگپور: کانگریس نے جمعرات کو مہاراشٹر کے ناگپور میں ایک ریلی کے دوران کراؤڈ فنڈنگ کے لیے کرسیوں کے پیچھے بار کوڈ لگائے۔ کانگریس نے کراؤڈ فنڈنگ مہم کا نام 'ڈونیٹ فار دیش' رکھا تھا۔ ریلی میں شریک کانگریس کارکنوں اور عام لوگوں کے لیے گراؤنڈ میں بچھائی گئی کرسیوں کے پیچھے ایک بار کوڈ چسپاں کیا گیا۔ اس کے ذریعہ 'ہیں تیار ہم' ریلی کے شرکاء سے چندہ دینے کی اپیل کی گئی۔

کرسیوں کے پیچھے لگے پمفلٹ میں بار کوڈ کے ساتھ راہول گاندھی کی تصویر بھی تھی۔ پمفلٹ میں لکھا تھا، "بہتر بھارت کی تشکیل کے لیے 138 سال کی اس جدوجہد میں، کانگریس کو آپ کی ضرورت ہے۔ بھارت کو آپ کی ضرورت ہے۔ عطیہ کرنے کے لیے ابھی اسکین کریں۔" پمفلٹ میں مزید بتایا گیا تھا کہ تمام عطیہ دہندگان میں سے پانچ "خوش قسمت عطیہ دہندگان" کو راہل گاندھی کے ہاتھوں سرٹیفکیٹ سے نوازا جائے گا۔

راہل گاندھی نے 'ہیں تیار ہم' ریلی میں اپنے خطاب میں اس اعتماد کا اظہار کیا کہ کانگریس مہاراشٹر اور پورے ملک میں انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گی۔ گاندھی نے کہا، "یہ نظریات کی لڑائی ہے۔ ہم مل کر مہاراشٹر اور ملک میں الیکشن جیتنے جا رہے ہیں۔" کانگریس لیڈر نے اپنے خطاب کے دوران اس بات کا بھی ذکر کیا کہ ملک میں دو مخالف نظریات کے درمیان تصادم جاری ہے۔ انھوں نے کہا کہ، ملک میں نظریات کی جنگ چل رہی ہے، لوگ سمجھتے ہیں کہ یہ سیاسی لڑائی ہے، اقتدار کی لڑائی ہے، لیکن اس لڑائی کی بنیاد نظریے کی ہے، دو متضاد نظریات کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کانگریس میں ہر شخص کی بات سنی جاتی ہے، راہل

کانگریس لیڈر جے رام رمیش کے مطابق "ملیکارجن کھرگے اور راہل گاندھی نے ناگپور کی ریلی سے 2024 کے لوک سبھا انتخابات کا بگل بجا دیا ہے۔ 4 جنوری 2024 کو دہلی میں پی سی سی صدر اور سی ایل پی لیڈروں کی میٹنگ ہوگی۔ اور راہل گاندھی کی قیادت میں شروع ہونے والی بھارت نیائے یاترا کے روڑ میپ کو حتمی شکل دی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.