ETV Bharat / state

شیوسینا کے سالانہ دشہرہ ریلی میں وزیراعلیٰ کا کنگنا رناوت پر طنز

author img

By

Published : Oct 26, 2020, 4:29 PM IST

وزیراعلی ادھو ٹھاکرے نے شیوسینا کے سالانہ دشہرہ ریلی میں اداکارہ کنگنا رناوت پر نشانہ سادھتے ہوئے اشاروں اشاروں میں کہا کہ آپ یہاں روزگار کے لیے آتے ہیں اور ممبئی کو بدنام کرتے ہیں، ممبئی پولیس کو کیوں بدنام کیا؟ جس طرح میں شیوسینا کا چیف ہوں اسی طرح میں ممبئی پولیس کا بھی ہوں۔

cm uddhav thackeray targetes kangana ranaut at dussehra rally
شیوسینا کے سالانہ دشہرہ ریلی میں وزیراعلیٰ کا کنگنا رناوت پر طنز

وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے گزشتہ روز شیوسینا کے سالانہ دشہرہ ریلی میں اداکارہ کنگنا رناوت پر طنز کستے ہوئے کہا کہ آج ہم دس چہروں کے علامتی راون کو جلا رہے ہیں، جس میں سے ایک چہرے کا کہنا ہے کہ ممبئی پی او کے ہے، میں ان سے کہنا چاہتا ہوں کہ آرٹیکل 370 کو منسوخ کر دیا گیا ہے، اگر آپ کو ہمت دکھانی ہے تو وہاں زمین خریدنے کی ہمت دکھائیں۔

ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ آپ یہاں روزگار کے لیے آتے ہیں اور ممبئی کو بدنام کرتے ہیں، ممبئی پولیس کو کیوں بدنام کیا؟ یہ وہی پولیس ہے جس نے آپ کو بچانے کے لیے اپنی جانیں نچھاور کردیں۔

انھوں نے کہا کہ جس طرح میں شیوسینا کا چیف ہوں اسی طرح میں ممبئی پولیس کا بھی ہوں، ممبئی کا پی او کے سے موازنہ کرنا دراصل وزیر اعظم نریندر مودی کی توہین ہے۔

سوشانت سنگھ راجپوت کیس میں آدتیہ ٹھاکرے کے نام کو گھسیٹنے پر ادھو ٹھاکرے نے پہلی بار کہا کہ کچھ لوگ ممبئی اور مہاراشٹر کو بدنام کرنے کی سیاست کر رہے ہیں۔

ادھو ٹھاکرے نے کہا "سوشانت سنگھ راجپوت نے خودکشی کرلی۔ اب وہ کہتے ہیں کہ بہار کے بیٹے نے خودکشی کرلی، وہ بہار کا بیٹا ہے لیکن آپ ہمارے مہاراشٹر کو کیوں بدنام کررہے ہیں؟"

سی ایم ٹھاکرے نے اسی ریلی میں کنگنا کے پی او کے بیان کے حوالے سے کہا تھا کہ کچھ لوگ ممبئی کو منشیات کا مرکز بول کر بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کنگنا کے آبائی شہر ہماچل پردیش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ کیا لوگ نہیں جانتے کہ گانجا کی کاشت آخر کہاں ہوتی ہے؟

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.