ETV Bharat / state

Order to Demolish High-Rise Buildings: ممبئی ایئرپورٹ کے قریب موجود اڑتالیس عمارتوں کو مہندم کرنے کا حکم

author img

By

Published : Jul 29, 2022, 5:55 PM IST

بامبے ہائی کورٹ نے ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ Mumbai International Airport کے قریب موجود تقریباً 48 عمارتوں کو مہندم کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ ہوائی اڈے اور رن وے کے درمیان سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے اور ایسی عمارتوں پر ضروری کارروائی کی جانی چاہیے۔ t

Bombay HC orders demolition of 48 high-rise buildings near Bombay international airport
ممبئی ایئرپورٹ کے قریب موجود اڑتالیس عمارتوں کو مہندم کرنے کا حکم

ممبئی: ممبئی ہائی کورٹ نے ممبئی ہوائی اڈے Mumbai International Airport کے قریب 48 عمارتوں کو مہندم کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے کلکٹر کو حکم دیا ہے کہ ہوائی اڈے اور رن وے کے درمیان سکیورٹی پر کسی بھی طرح کا کو بھی سمجھوتہ نہ کیا جائے اور ایسی عمارتوں پر ضروری کارروائی کی جائے۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ جس عمارت کی اونچائی زیادہ ہے اسے کم کیا جائے۔ اس سے قبل پیر کو، بامبے ہائی کورٹ نے ہدایت دی تھی کہ ہوا بازی میں ہر چیز کا انحصار ہوائی ٹریفک کنٹرول پر ہوتا ہے اور غلطی سے کچھ بھی ہو سکتا ہے۔ عدالت نے یہ بات ممبئی ہوائی اڈے کے قریب بلند و بالا عمارتوں سے ہوائی جہازوں کو لاحق ہونے والے خطرات سے متعلق ایک درخواست کی سماعت کے دوران دی ہے۔


ہائی کورٹ نے مہاراشٹر حکومت اور ممبئی میونسپل کارپوریشن سے کہاکہ وہ حلف نامہ داخل کریں کہ اس معاملے پر کیا کارروائی کی گئی ہے۔ جسٹس سی جے دتہ نے کہاکہ انہوں نے حال ہی میں اجے دیوگن کی اداکاری والی ہندی فلم "رن وے 34" دیکھی۔ ان کا کہنا تھا کہ "میں نے فلم 'رن وے 34' دیکھی، کچھ بھی پائلٹ پر منحصر نہیں ہے، ہر چیز کا انحصار ایئر ٹریفک کنٹرول پر ہے۔" "ہمارا خیال ہے کہ پائلٹ نے اعلان کیا ہے کہ ہم لینڈنگ یا ٹیک آف کے لیے تیار ہیں اور باہر کا درجہ حرارت ایسا ہے اور سب کچھ ٹھیک ہے۔ لیکن یہ سب بہت سے دوسرے عوامل پر منحصر ہے۔ یہاں اور وہاں ایک غلطی... کچھ بھی ہو سکتا ہے۔"

ویڈیو
کورٹ کے اس حکم کے بعد محکمہ بی ایم سی کی ہر جانب مذمت کی جارہی ہے، کیونکہ یہاں تعمیر ہونے والی عمارتوں کو لیکر محکمہ بی ایم سی کی لاپرواہی اور سیکیورٹی کو لیکر عدم توجہی صاف ظاہر ہو رہی ہے، ایسے میں جب حکم ہائی کورٹ کا ہے تو دیکھنے والی بات یہ ہوگی کی ان عمارتوں پر کب ہتھوڑا چلےگا۔

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.