ETV Bharat / state

والدین کی دیکھ بھال نہ کرنے پر کٹے گی تنخواہ

author img

By

Published : Jan 22, 2021, 7:55 PM IST

اورنگ آباد ضلع پریشد کے چند افسران و ملازمین کے خلاف شکایتیں موصول ہوئی تھیں کہ وہ اپنے والدین کی دیکھ بھال نہیں کرتے ہیں اور ان کے ساتھ غلط برتاؤ کرتے ہیں۔ شکایت ملنے کے بعد ضلع پریشد صدر مینا شیٹر کے نے جنرل باڈی میٹنگ میں اس حوالے سے ایک قرارداد پیش کی۔

والدین کی دیکھ بھال نہ کرنے پر تنخواہ میں کٹوتی کی جائےگی
والدین کی دیکھ بھال نہ کرنے پر تنخواہ میں کٹوتی کی جائےگی

مہاراشٹرا کے اورنگ آباد ضلع پریشد جنرل باڈی میٹینگ میں ایک قرار داد منظور کی گئی ہے۔ اس قرار داد کے مطابق اورنگ آباد ضلع پریشد کے جو افسران اور ملازمین اپنے والدین کی دیکھ بھال نہیں کریں گے یا غلط برتاؤ کریں گے، تحقیقات کے بعد ایسے افسران و ملازمین کی 30 فیصد تنخواہ کاٹ لی جائے گی اور ماں باپ کے اکاؤنٹ میں جمع کر دی جائے گی۔

والدین کی دیکھ بھال نہ کرنے پر تنخواہ میں کٹوتی کی جائےگی
والدین کی دیکھ بھال نہ کرنے پر تنخواہ میں کٹوتی کی جائےگی

دراصل اورنگ آباد ضلع پریشد کے چند افسران و ملازمین کے خلاف شکایتیں موصول ہوئی تھیں کہ وہ اپنے والدین کی دیکھ بھال نہیں کرتے یا ان کے ساتھ غلط برتاؤ کرتے ہیں۔ ضلع پریشد صدر مینا شیٹر کے نے جنرل باڈی میٹنگ میں اس تعلق سے ایک قرارداد پیش کی۔

انہوں نے ضلع پریشد کے افسران و ملازمان سے اپیل کی کہ ماں باپ کا احترام کریں اور با وقار طریقے سے انہیں اپنے ساتھ رکھیں۔ اس بات پر جنرل باڈی میٹنگ میں ممبران نے تالیاں بجا کر قرارداد کی تائید کی۔

انہوں نے جنرل باڈی میٹنگ میں قرارداد پیش کی کہ آئندہ اس طرح کی شکایت موصول ہونے پر تحقیقات کی جائے گی اور قصوروار افسران و ملازمین کی تنخواہ سے 30 فیصد کی کٹوتی کی جائے گی اور کاٹی گئی تنخواہ ان کے ماں باپ کے اکاؤنٹ میں جمع کر دی جائے گی۔

والدین کی دیکھ بھال نہ کرنے پر تنخواہ میں کٹوتی کی جائےگی
والدین کی دیکھ بھال نہ کرنے پر تنخواہ میں کٹوتی کی جائےگی

یہ بھی پڑھیں: ووٹرلسٹ میں روہنگیا اور بنگلہ دیشیوں کے نام ہونے کا ثبوت نہیں: چیف الیکشن کمشنر

اس قرارداد کو ضلع پریشد کے ممبران نے بہ یک زبان منظور کر لیا۔ ضلع پریشد کے ممبران نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ قرارداد نے اس میٹنگ کو یادگار بنا دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.