ETV Bharat / state

Sharia Protection Meeting in Aurangabad اورنگ آباد میں آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کا جلسۂ تحفظ شریعت

author img

By

Published : Sep 8, 2022, 12:50 PM IST

Sharia Protection Meeting in Aurangabad
Sharia Protection Meeting in Aurangabad

مسلمانوں کے لیے مساجد کو دینی مراکز کے طور پر استعمال کرنا اور مسجد نبوی کے ماڈل کو اپنانا ضروری ہے۔ غیر مسلموں کی غلط فہمیوں کو دور کرنے کے لیے مسلمانوں کو کوشش کرنے کے لیے آگے آنے کی ضرورت ہے۔ ملک کے حالات جیسے بھی ہوں مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ خدمتِ خلق اور انسانیت کی بھلائی کا مشن جاری رکھیں۔ Muslim Personal Law Board Meeting in Aurangabad

اورنگ آباد: مسلم پرسنل لابورڈ ملک گیر سطح پر تحفظ شریعت مہم چلا رہا ہے۔ مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد میں بھی آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کا جلسۂ تحفظ شریعت منعقد کیا گیا۔ جس میں ملک بھر سے بالخصوص ریاست مہاراشٹر سے علماء و معززین نے شرکت کی۔ اسلام پر اعتراض کرنے والے برادران وطن سے بدظن ہونے کی ضرورت نہیں بلکہ ہمیں حکمت کے ساتھ انہیں اسلام کی دعوت پیش کرنا ہوگی، ہمارے نبیﷺ نے قدم قدم پر حکمت کے موتی بکھیر رکھے ہیں۔ لیکن افسوس کے موجودہ دور کے علماء اس میراث سے دور ہوتے جارہے ہیں، ان خیالات کا اظہار آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے کیا۔ وہ اورنگ آباد میں جلسۂ تحفظ شریعت سے خطاب کررہے تھے، اس جلسے میں مسلمانوں کو درپیش مسائل اور ان کے تدارک پر علماء کرام نے تفصیلی روشنی ڈالی۔ All India Muslim Personal Law Board Sharia Protection Meeting in Aurangabad

اورنگ آباد میں آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کا جلسۂ تحفظ شریعت

یہ بھی پڑھیں:

مسلم پرسنل لابورڈ ملک گیر سطح پر تحفظ شریعت مہم چلا رہا ہے اسی مہم کے تحت اورنگ آباد میں جلسہ منعقد کیا گیا۔ Sharia Protection Meeting in Aurangabad. اس جلسے کی صدارت امیر شریعت مراٹھواڑہ مولانا معز الدین قاسمی نے کی۔ اس موقع پر علماء کرام نے مسلمانوں کو درپیش خارجی اور داخلی مسائل پر روشنی ڈالی، مسلم پرسنل لابورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے اس جلسے میں خصوصی شرکت کی۔

اورنگ آباد میں آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کا جلسۂ تحفظ شریعت
اورنگ آباد میں آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کا جلسۂ تحفظ شریعت

یہ بھی پڑھیں:

جلسے سے خطاب میں مولانا نے سیرت رسول کی روشنی میں علماء اور دانشوروں کو تلقین کی کہ وہ اپنی بات حکمت سے پیش کریں، چاہے معاملہ اسلام پر اعتراض کا ہو، حجاب کا ہو یا تعلیم سے جڑا ہوا ہو، ہمیں حالات کے تقاضوں کے پیش نظر حکمت سے کام کرنا ہوگا۔ جلسۂ تحفظ شریعت میں علماء کرام نے مسلم پرسنل لا بورڈ کی کارکردگی اور اقدامات پر روشنی ڈالی، علماء کا کہنا ہے کہ تفہیم شریعت کمیٹی کیسے قانونی ماہرین کے ساتھ مل کر کام کررہی ہے اس پر روشنی ڈالی گئی۔ AIMPLB Sharia Protection Meeting in Aurangabad اس کے علاوہ خواتین میں بیداری، جدید تقاضوں سے ہم آہنگی اور درپیش مسائل کا سامنا کیسے کیا جائے اس پر تفصیلی بات چیت ہوئی، علماء کا کہنا ہے کہ مراٹھواڑہ بھر میں تحفظ شریعت کے جلسے ہورہے ہیں اور ان کے مثبت اثرات مرتب ہورہے ہیں۔

اس جلسے میں ڈاکٹر محمد صدر الحسن ندوی مدنی کے قرآن کریم کے اردو ترجمے انوار القرآن کا اجرا عمل میں آیا، جلسے سے خطاب میں علماء نے مساجد کو دینی مراکز کے طور پر استعمال کرنے اور مسجد نبوی کے ماڈل کو اپنانے کی تلقین کی، جلسہ میں مساجد میں جدید تعلیم و تربیت کے نظام کو متعارف کروانے پر زور دیا گیا۔ اسی طرح برادران وطن کی غلط فہمیوں کو دور کرنے کے لیے سنجیدہ کوششوں پر بھی زور دیا گیا، اکابرین ملت کا کہنا ہے کہ ملک کے حالات جیسے بھی ہوں ہمیں خدمتِ خلق اور انسانیت کی بھلائی کا مشن جاری رکھنا ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.