ETV Bharat / state

All India Momin Conference Meeting مالیگاؤں میں آل انڈیا مومن کانفرنس کے زیر اہتمام اجلاس

author img

By

Published : Oct 6, 2022, 5:22 PM IST

مالیگاؤں میں آل انڈیا مومن کانفرنس کے زیر اہتمام اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ اس دوران آل انڈیا مومن کانفرنس کے قومی صدر ایڈوکیٹ فیروز احمد علیگ نے نمائندے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ آل انڈیا مومن کانفرنس سو سال پرانی تنظیم ہے اور تہذیبی، تعلیمی، صنعتی و ثقافتی تحفظ کیلئے غیر سیاسی پلیٹ ہے۔ اس کا بنیادی مقصد برادری اور بنکروں کے مسائل کو حل کرنا ہے۔ All India Momin Conference Meeting

All India Momin Conference Meeting
مالیگاؤں میں آل انڈیا مومن کانفرنس کے زیر اہتمام اجلاس

مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں آل انڈیا مومن کانفرنس کے زیراہتمام بعنوان 'مومن انصاری برادری کی میراث گمشدہ کی تلاش' خصوصی اجلاس احمد سردار ہال جے اے ٹی کیمپس میں منعقد کیا گیا۔ جس میں آل انڈیا مومن کانفرنس کے ریاستی عہدیداران کے ساتھ ساتھ شہر کے رکن اسمبلی سمیت بنکر تنظیموں کے ذمہ داران کو بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا۔ All India Momin Conference Meeting

مالیگاؤں میں آل انڈیا مومن کانفرنس کے زیر اہتمام اجلاس

اس موقع پر آل انڈیا مومن کانفرنس کے قومی صدر ایڈوکیٹ فیروز احمد علیگ نے نمائندے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ آل انڈیا مومن کانفرنس سو سال پرانی تنظیم ہے اور تہذیبی، تعلیمی، صنعتی و ثقافتی تحفظ کیلئے غیر سیاسی پلیٹ ہے۔ اس کا بنیادی مقصد برادری اور بنکروں کے مسائل کو حل کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تنظیم کی مضبوطی و اتحاد کو برقرار رکھنے کے لیے ذمہ داران پورے ہندوستان کا دورہ کررہے ہیں۔ جس طرح سے تحریک آزادی میں آل انڈیا مومن کانفرنس نے حصہ لیا تھا اسی طرح ہندوستان کی ترقی و کامیابی کے لیے بھی آل انڈیا مومن کانفرنس اہم کردار ادا کرنا چاہتا ہے۔

اس دوران بھیونڈی شہر کے سابق رکن اسمبلی ایڈوکیٹ رشید ظاہر مومن نے کہا کہ کانگریس حکومت کے اقتدار میں پاورلوم بنکروں کو جو سہولیات فراہم ہوتی تھی وہ تمام سہولیات کو موجودہ حکومت کم کرتی جارہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آل انڈیا مومن کانفرنس کی یہی کوشش ہے کہ پاورلوم صنعت جوکہ ہماری پہچان ہماری شناخت ہے، اسے ہمیشہ قائم رکھا جائے۔ وہیں اس موقع پر عبدالمجید صدیقی نے کہا کہ آج بنکر برادری کی کوئی مضبوط تنظیم نہیں ہے۔ آل انڈیا مومن کانفرنس بنکروں کے مسائل کو حل کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Azadi Ka Amrit Mahotsav آل انڈیا مومن کانفرنس نے جوش و خروش کے ساتھ ترنگا ریلی نکالی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.