ETV Bharat / state

چرس اسمگلر کی رہائی پر جشن منانے والوں پر مقدمہ درج

author img

By

Published : Dec 3, 2020, 8:38 PM IST

مہاراشٹر کے اورنگ آباد شہر میں چرس اسمگلنگ کے الزام میں چار افراد کو گرفتار کیا گیا تھا، جس میں سے ایک شخص کو ضمانت پر رہا کیا گیا۔

15-people-celebrating-the-release-of-a-cannabis-smuggler-have-been-charged
چرس اسمگلر کی رہائی پر جشن منانے والے پندرہ افراد پر مقدمہ درج

چرس اسمگلر رہائی کے بعد جیسے ہی اپنے علاقے میں پہنچا۔ تو اس کے دوستوں نے کورونا کے قوانین کو توڑتے ہوئے بینڈ باجا اور آتش بازی کرکے اس کا استقبال کیا۔

استقبال کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے پندرہ لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔

پولیس سے ملی اطلاع کے مطابق 29 ستمبر کی صبح چار بجے اسمگلروں کو اورنگ آباد کی ودانت نگر پولیس نے پنچوتی چوک سے گرفتار کیا تھا ان کے پاس سے ایم ڈی ڈرگس کے 13 پیکٹ اور چرس کے 25 پیکٹ برآمد ہوئے تھے۔

چرس اسمگلر کی رہائی پر جشن منانے والے پندرہ افراد پر مقدمہ درج

ان ملزموں کی شناخت آصف علی موسیٰ قریشی (41) ، نورالدین بدرالدین سید (41) ، فیضان خان (34) اور اکبر ہاشمی (24) کے طور پر ہوئی تھی۔

ان سب ملزمین کو عدالت میں پیش کیا گیا تھا اور عدالت نے انہیں ہرسول جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا۔ ان چار ملزمین میں سے ایک ملزم اکبر ہاشمی کو عدالت سے ضمانت مل گئی۔ جب وہ اپنے گھر آیا تو اس کے استقبال کے لیے اس کے دوست و احباب نے پھول کا ہار پہنا کر استقبال کیا اور بعد میں اسے کندھوں پر اٹھا کر اس ڈھول تاشے کی دھن پر ناچنے لگے۔

ایسا دکھائی دے رہا تھا کہ جیسے ملزم کوئی جنگ جیت کر واپس آگیا ہے۔اس دوران راستے پر ٹریفک جام ہوگئی۔ جیسے ہی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا۔ اورنگ آباد کے بیگم پور پولیس تھانے میں استقبال کرنے والے 15 افراد پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.