ETV Bharat / state

Charter Plane Crashes in MP بالاگھاٹ میں ٹرینی طیارہ گرکر تباہ، پائلٹ اور کوپائلٹ ہلاک

author img

By

Published : Mar 18, 2023, 7:05 PM IST

کو پائلٹ موقع پر ہی ہلاک
کو پائلٹ موقع پر ہی ہلاک

بالاگھاٹ میں ٹرینی طیارے کے حادثے میں پائلٹ اور کو پائلٹ کی موت ہو گئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس طیارے نے مہاراشٹر کے گونڈیا کے برسی ہوائی پٹی سے اڑان بھری تھی۔ حادثے کی وجہ فی الحال معلوم نہیں ہوسکی۔

ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع بالاگھاٹ کے لانجی تھانے کے تحت لوڈگی چوکی کے علاقے میں ایک تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ حادثے میں طیارے کا پائلٹ اور کو پائلٹ کی موت ہوگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ واقعہ لانجی کے انتہائی نکسل متاثرہ گاؤں بھکو ٹولہ میں پیش آیا۔ اس ٹرینی طیارے نے مہاراشٹر کے برسی ہوائی پٹی سے دوپہر 2 بجے اڑان بھری۔ اس کے تھوڑی دیر بعد طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق یہ طیارہ بالاگھاٹ کے لانجی اور کرن پور تھانہ علاقے میں بھککوتولا کی پہاڑی پر گر کر تباہ ہوا ہے۔

اس حادثے میں خاتون ٹرینی پائلٹ رخشنکا اور انسٹرکٹر موہت کی موت ہو گئی ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق یہ طیارہ بالاگھاٹ کے لانجی اور کرن پور تھانہ علاقے میں بھککوتولا کی پہاڑی پر گر کر تباہ ہوا ہے۔ اس حادثے میں خاتون ٹرینی پائلٹ رخشنکا اور انسٹرکٹر موہت کی موت ہو گئی ہے۔ گونڈیا کے اے ٹی سی اے جی ایم کملیش میشرم نے حادثے اور مرنے والوں کے ناموں کی تصدیق کی ہے۔

پہلے بھی حادثات ہوئے ہیں: حال ہی میں، مدھیہ پردیش کے مورینا میں ایک تربیتی مشق کے دوران فضائیہ کے دو لڑاکا طیارے Sukhoi Su-30 اور Mirage 2000 گر کر تباہ ہو گئے۔ دفاعی ذرائع نے بتایا تھا کہ دونوں طیاروں کے درمیان تصادم اس وقت ہوا جب وہ تیز رفتاری سے لڑاکا طیارے آسمان میں اڑ رہے تھے۔ سخوئی کے پاس 2 پائلٹ تھے جبکہ معراج کے پاس 1 پائلٹ تھا۔ دونوں طیاروں کو ہندوستانی فضائیہ فرنٹ لائن پر استعمال کرتی ہے۔

مزید پڑھیں:Mig Crash in Barmer: بھارتی فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ، دو پائلٹ ہلاک

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.