ETV Bharat / state

Bharat Jodo Yatra 81th Day مدھیہ پردیش میں بھارت جوڑو یاترا کا آج پانچواں دن

author img

By

Published : Nov 27, 2022, 1:49 PM IST

Bharat Jodo Yatra 81th Day
Bharat Jodo Yatra 81th Day

بھارت جوڑو یاترا کا آج 81واں دن ہے جب کہ مدھیہ پردیش میں بھارت جوڑو یاترا کا آج پانچواں دن ہے۔ صنعتی شہر اندور ضلع میں راہُل گاندھی نے مہو میں قیام کرنے کے بعد صبح چھ بجے یاترا شروع کی۔ Bharat Jodo Yatra in Madhya Pradesh

اندور: ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور ضلع میں راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کا آج پانچواں دن ہے، یہ مہو میں قیام کرنے کے بعد صبح چھ بجے یاترا شروع ہوئی۔ کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی کی قیادت میں بھارت جوڑو یاترا گزشتہ 81 دنوں سے جاری ہے۔ مہو سے صبح ساڑھے چھ بجے یاترا پھر شروع ہوئی، جو راؤ کے راستے ہوتے ہوئے اندور کے دشہرا گراؤنڈ تک پہنچے گی۔ اس دوران یاترا کا گرم جوشی سے استقبال بھی کیا جا رہا ہے۔ صبح ساڑھے گیارہ بجے لنچ کے بعد راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا راؤ گاؤں کے قریب قیام کرے گی کھانے سے فارغ ہونے کے بعد ساڑھے تین بجے یاترا دوبارہ شروع ہوگی جو شام چھ بجے تک اندور کے مرکز پہنچے گی جہاں راہل ایک اجلاس کو خطاب کریں گے۔ Today is the fifth day of Bharat Jodo Yatra in MP

مدھیہ پردیش میں بھارت جوڑو یاترا کا آج پانچواں دن

یہ بھی پڑھیں:

بتا دیں کہ راہل گاندھی کی قیادت میں کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا کنیا کماری سے کشمیر تک کا سفر طے کرنے والی ہے۔ وہ مہاراشٹر کے راستے ہوتے ہوئے مدھیہ پردیش میں 23 نومبر کو برہانپور کھنڈوا، کھرگون ہوتے ہوئے اندور پہنچی ہے جس کی تیاریوں کو لے کر کانگریسی کارکنان نے حتمی شکل دے دی ہے۔ یہاں ایک بڑا جلسہ منعقد ہونے والا ہے جس میں کئی سینئر لیڈران بھی شریک ہوں گے۔ وہیں کئی مقامات پر نکڑ ناٹک بھی منعقد کیے جائیں گے۔ اس سے قبل گزشتہ شب 73ویں یوم دستور کے موقع پر راہل گاندھی نے ڈاکٹر بابا بھیم راؤ امبیڈکر کی جائے پیدائش پر جاکر خراج عقیدت پیش کیا تھا اور اجلاس کو خطاب کیا تھا۔ بھارت جوڑو یاترا تقریباً تین ہزار سات سو کلو میٹر طے کرے گی ہے۔ راہل ابھی تک تقریباً 2200 سو کلو میٹر کا سفر طے کرچکے ہیں اور ابھی بھی یاترا جاری ہے۔ Rahul Gandhi launched the partys Bharat Jodo Yatra

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.