ETV Bharat / state

Kamal Nath Slams BJP آج ٹی شرٹ تو کل جوتوں کی بات کرے گی بی جے پی، کمل ناتھ

author img

By

Published : Sep 11, 2022, 3:33 PM IST

Kamal Nath on Shivraj Singh Chauhan
Kamal Nath on Shivraj Singh Chauhan

کانگریس کے سینیئر رہنما کمل ناتھ نے کہا کہ 'بھارتیہ جنتا پارٹی کے پاس کہنے کو کچھ نہیں بچا ہے۔ اس لئے ابھی راہُل گاندھی کی ٹی شرٹ پر بات کر رہی ہے۔ کل یہ لوگ جوتوں پر آجائیں گے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے لوگ یہ نہیں بتائیں کہ 'بھارت جوڑو یاترا' میں کتنے لوگ ہمارے ساتھ چل رہے ہیں۔ Kamal Nath on BJP

بھوپال: بھارت جوڑو یاترا میں راہل گاندھی کی ٹی شرٹ کے بارے میں کیے گئے ٹویٹ پر مدھیہ پردیش کے سابق وزیراعلیٰ کمل ناتھ بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر پر جم کر برسے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی جنتا پارٹی کے پاس کہنے کو کچھ نہیں بچا ہے۔ اس لئے ابھی ٹی شرٹ پر آئے ہیں، کل یہ لوگ جوتوں پر آجائیں گے۔BJP Talks about Rahul Gandhi T Shirt بھارتیہ جنتا پارٹی کے لوگ یہ نہیں بتائیں کہ بھارت جوڑو یاترا میں کتنے لوگ ہمارے ساتھ چل رہے ہیں۔ انہوں نے سابق وزیراعلی اوما بھارتی کو بھی یاترا سے جڑنے کی دعوت دی۔ Kamal Nath on BJP

واضح رہے کہ سابق وزیراعلی اوما بھارتی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ کانگریس نے بھارت جوڑو یاترا کو شروع کرنے میں تاخیر کردی۔ کانگریس سیل اور محکموں کی جائزہ میٹنگ کے بعد کمل ناتھ نے کہا کہ بھارتی جنتا پارٹی کے پاس پولیس، پیسہ اور انتظامیہ ہے۔ 'میں روزانہ سو لوگوں سے ملتا ہوں۔ میں ان کی حالت سنتا ہوں۔ کس طرح لوگ تقرری، ملازمت کے لئے پریشان ہو رہے ہیں۔ مدھیہ پردیش میں ملازمت اور تقرری کے لئے شرح مقرر کی جاتی ہے اور رعایتی نمبر دے کر بھرتی کی جاتی ہے۔ یہ سب باتیں آج کھل کر سامنے آ رہی ہیں۔'

انہوں نے کہا شیوراج سنگھ فن کے بادشاہ تھے، اب وہ گھوٹالوں کے بادشاہ بن گئے ہیں۔ Kamal Nath on Shivraj Singh Chauhan انہوں نے کہا 12 اگست کو سی اے جی نے غذائیت کی خوراک کی رپورٹ حکومت کو بھیجی اور 15 دنوں میں جواب دینے کو کہا ہے۔ سی اے جی نے نوٹس دے کر جواب مانگا تھا، لیکن حکومت کے پاس کہنے کو کچھ نہیں تھا، اس لیے اس نے جواب نہیں دیا۔ ایسے معاملات پر وہ پردہ ڈالنے کو کہہ دیتے ہیں۔ ایف آئی آر درج کریں گے اور تھانہ میں کہہ دیں گے کچھ مت کرنا۔ کیا انتظامیہ کو ایسا ہونا چاہیے کہ جب گھوٹالہ سامنے آئے، تب ہی وزیراعلی سے اس پر جواب طلب کرنا چاہیے۔ یہ گھوٹالے ہونے کے انتظار میں بیٹھے رہتے ہیں۔ وزیر وشواس سارنگ کے بیان پر کمل ناتھ نے کہا کہ میری 45 سال کی سیاست میں کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا۔

یہ بھی پڑھیں: Bharat Jodu Yatra بھارت جوڑو یاترا میں اردو کو شامل نہیں کرنے پر کانگریس سے سوال

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.