ETV Bharat / state

Kamalnath On Minor Rape Case معصوم بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ

author img

By

Published : Sep 13, 2022, 4:13 PM IST

کانگریس کے سینیر رہنما کمل ناتھ نے بھوپال میں نرسری میں پڑھنے والی ساڑھے تین سال کی ایک معصوم بچی کی بس میں جنسی زیادتی کے واقعہ کو دل دہلا دینے والا بتاتے ہوئے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس واقعہ کے قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔Kamalnath On Minor Rape Case

Etv Bharat
Etv Bharat

بھوپال: کانگریس کے سینئر لیڈر اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے بھوپال میں نرسری میں پڑھنے والی ساڑھے تین سال کی ایک معصوم بچی کی بس میں جنسی زیادتی کے واقعہ کو دل دہلا دینے والا بتاتے ہوئے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس واقعہ کے قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔Kamalnath On Minor Rape Case

کمل ناتھ نے اپنے ٹویٹ کے ذریعے کہا، 'مدھیہ پردیش بہن- بیٹیوں کے معاملے میں مسلسل غیر محفوظ ریاست بنتا جا رہا ہے۔ این سی آر بی کے اعدادوشمار میں بھی معصوم لڑکیوں کی جنسی زیادتی کے واقعات میں ریاست ملک میں سرفہرست ہے۔ کٹنی میں معصوم بچی کی عصمت دری کے واقعے کے بعد اب ریاستی دارالحکومت بھوپال میں نرسری میں زیرتعلیم ساڑھے تین سالہ بچی کے ساتھ بس میں عصمت دری کا واقعہ دل دہلا دینے والا ہے۔'

سابق وزیراعلیٰ نے سلسلہ وار ٹویٹس میں کہا، 'میں حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ مجرموں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے، متاثرہ خاندان کے ساتھ انصاف ہو اور حکومت ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے فوری طور پر تمام ضروری اقدامات کرے۔

یہ بھی پڑھیں: Katni Rape Case کٹنی میں معصوم بچی کے ساتھ جنسی زیادتی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.