ETV Bharat / state

PM Modi in Bhopal وزیراعظم مودی کی بھوپال میں آمد

author img

By

Published : Jun 27, 2023, 10:28 AM IST

Updated : Jun 27, 2023, 10:48 AM IST

ریاست مدھیہ پردیش میں وزیر اعظم نریندر مودی بی جے پی کے زیر اہتمام ’میرا بوتھ سب سے مضبوط‘ پروگرام کے تحت 3000 کارکنوں سے براہ راست بات چیت کریں گے۔ اس کے علاوہ لاکھوں کارکنوں سے ورچوئل طریقے سے جڑ کر ان سے بھی بات چیت کریں گے۔ PM Modi in Bhopal

Etv Bharat
Etv Bharat

بھوپال: وزیر اعظم نریندر مودی اپنے ایک روزہ دورے پر صبح تقریباً 10 بجے خصوصی پرواز سے یہاں پہنچ گئے ہیں۔ وہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے "میرا بوتھ سب سے مضبوط" پروگرام کے تحت لاکھوں کارکنوں کے ساتھ بات چیت کے پروگرام میں شامل ہوں گے

وزیر اعظم نریندر مودی مدھیہ پردیش کو دو نئی وندے بھارت ٹرینوں کا تحفہ دینے دارالحکومت بھوپال کے رانی کملا پتی اسٹیشن پہنچے۔ یہاں ان کا استقبال ریاستی گورنر منگو بھائی پٹیل، وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان، مرکزی وزراء اشونی وشنو، جیوترادتیہ سندھیا اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی ریاستی یونٹ کے صدر وی ڈی شرما نے کیا۔ یہاں سے وزیر اعظم ملک کو نئی وندے بھارت ٹرینوں کا تحفہ دیں گے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق وزیر اعظم مودی ایک خصوصی طیارے سے صبح تقریباً 10 بجے راجہ بھوج ہوائی اڈے پر پہنچ گئے ہیں جہاں گورنر منگو بھائی پٹیل، وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان اور بی جے پی کے سینئر رہنما ان کے استقبال کے لیے موجود تھے۔ وزیراعظم یہاں سے ہیلی کاپٹر سے برکت اللہ یونیورسٹی کیمپس میں بنائے گئے ہیلی پیڈ پر پہنچے۔ اس کے بعد مودی بذریعہ سڑک رانی کملا پتی ریلوے اسٹیشن پہنچ کر بھوپال سے اندور اور بھوپال سے جبل پورکے لئے شروع ہونے والی وندے بھارت ٹرین کو ہری جھنڈی دکھائیں گے۔ اس کے علاوہ تین دیگر وندے بھارت ٹرینوں کو ورچوئلی ہری جھنڈی دکھائیں گے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم مودی کو مصر کا اعلیٰ ترین اعزاز 'آرڈر آف دی نیل' سے نوازا گیا

اس کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی سڑک کے ذریعے موتی لال نہرو اسٹیڈیم پہنچیں گے اور بی جے پی کے زیر اہتمام ’میرا بوتھ سب سے مضبوط‘ پروگرام کے تحت 3000 کارکنوں سے براہ راست بات چیت کریں گے۔ اس کے علاوہ لاکھوں کارکنوں سے ورچوئل طریقے سے جڑ کر ان سے بھی بات چیت کریں گے۔ اس پروگرام میں شرکت کے بعد، مودی اسٹیڈیم کے قریب لال پریڈ گراؤنڈ میں بنائے گئے ہیلی پیڈ سے ہیلی کاپٹر میں سوار ہو کر ہوائی اڈے پہنچیں گے اور یہاں سے خصوصی طیارے میں سوار ہوکر دہلی کے لئے روانہ ہوجائیں گے۔

یواین آئی

Last Updated : Jun 27, 2023, 10:48 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.