ETV Bharat / state

OBC Reservation Amendment Bill in MP: او بی سی ریزرویشن ترمیمی بل پر سیاست جاری

author img

By

Published : Dec 24, 2021, 8:07 AM IST

او بی سی ریزرویشن OBC Reservation Amendment Bill کے حوالے سے مدھیہ پردیش کی سیاست عروج پر ہے، سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے کہا کہ آج ایوان میں سب کی مرضی سے تجویز پاس کی گئی ہے کہ او بی سی ریزرویشن کے بغیر کوئی انتخابات نہیں ہوں گے۔

او بی سی ریزرویشن ترمیمی بل پر سیاست جاری
او بی سی ریزرویشن ترمیمی بل پر سیاست جاری

مدھیہ پردیش میں او بی سی ریزرویشن OBC Reservation Amendment Bill کے حوالے سے ریاست کی سیاست عروج پر ہے، وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان کی جانب سے 48 گھنٹے پہلے دیے گئے بیان پر سابق وزیر اعلی کمل ناتھ اسمبلی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج ایوان میں سب کی مرضی سے تجویز پاس کی گئی ہے کہ او بی سی ریزرویشن کے بغیر کوئی انتخابات نہیں ہوں گے۔

ویڈیو

انہوں نے کہا کہ میں سب کو بتانا چاہتا ہوں کہ گزشتہ روز ہم نے ہی او بی سی ریزرویشن کی تجویز پاس کرنے کی بات کہی تھی اور میں نے ہی کہا تھا کہ اس تجویز میں ہم حکومت کی پوری مدد کرنے کو تیار ہیں۔

سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ Former Chief Minister Kamal Nath نے کہا کہ ڈیڑھ سال سے ریاست میں بھارتی جنتا پارٹی کی حکومت ہے۔ اس لئے ان کی ذمہ داری تھی کہ پنچایت انتخابات کروائیں، ہم نے حد بندی کرا دی تھی اور روٹیشن بھی کروا دیا گیا تھا۔ اگر ان کو یہ منظور نہیں تھا تو ترمیم کروا دیتے۔ لیکن کورونا کا بہانہ لے کر ڈیڑھ سال تک یہ حکومت پنچایت انتخابات نہیں کروائی، جب کہ اس دوران صوبے میں 28 ضمنی انتخابات کروائے گئے۔اور اب یہ Panchayat elections In Mp پنچایت انتخابات کروا رہے ہیں وہ بھی بغیر روٹیشن اور بغیر حدبندی کے اس لئے ہم نے روٹیشن اور حد بندی کے معاملے کو لے کر کورٹ گئے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی جنتا پارٹی کے پاس اب کہنے کو کچھ نہیں ہیں یہ لوگ جھوٹ بولنے میں ماہر ہے۔ ہم جس معاملے پر سپریم کورٹ گئے وہ انٹرنیٹ پر کھلی کتاب کی طرح ہے ہم کورٹ اس لئے گئے تاکہ سب کو برابر انصاف ملے پر کورٹ کا فیصلہ دوسری طرف آگیا۔

مزید پڑھیں:

سابق وزیراعلیٰ کمل ناتھ نے کہا کہ کورٹ میں حکومت کے وکیل اور الیکشن کمیشن کے وکیل بھی موجود تھے۔ انہوں نے کوئی بحث نہیں کی اور نہ ہی کوئی مخالفت کی یہ سب ریکارڈ پر ہے اور جب ہم نے اس معاملے کو اٹھایا تو لوگوں کا دھیان موڑنے کے لئے ہم پر الزامات لگائے جا رہے ہیں۔


انہوں نے کہا وزیراعلیٰ نے 48 گھنٹے پہلے یہ بیان دیا کہ بغیر او بی سی ریزرویشن کے انتخابات ہم نہیں کریں گے۔ اس لیے اب ذمہ داری حکومت کی ہے کہ جو ایوان میں تجویز پاس کی گئی ہے اس پر عمل کیا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.