ETV Bharat / state

Violence In Haryana ہریانہ تشدد پرسیاسی رہنماوں کی کڑی مذمت

author img

By

Published : Aug 4, 2023, 4:43 PM IST

Updated : Aug 6, 2023, 1:12 PM IST

ہریانہ کے میوات میں جاری تشدد کو لے کر پورے ملک میں بحث چھڑ گئی ہے۔ آل انڈیا اتحاد المسلمین اور کانگرس کی لیڈران ہریانہ کے میوات میں ہورہے تشدد کی سخت مذمت کر رہے ہیں۔

ہریانہ تشدد پرسیاسی رہنماوں کی کڑی مذمت
ہریانہ تشدد پرسیاسی رہنماوں کی کڑی مذمت

ہریانہ تشدد پرسیاسی رہنماوں کی کڑی مذمت

بھوپال:مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں کانگرس رکن اسمبلی عارف مسعود نے ہریانہ کے میوات کے معاملے کو لے کر کہا کہ ملک میں بہت ہی افسوس ناک حالات بنے ہوئے ہیں۔میوات، منی پور یا پھر ٹرین حادثہ کی بات کریں یہ سب نفرت کے بیج بھارتی جنتا پارٹی بو رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ بھارتی جنتا پارٹی کے لوگوں کو ملک سے محبت نہیں ہے کیونکہ اگر انہیں محبت ہوتی تو وہ اپنا گھر خراب نہیں کرتے۔ یہ لوگ جس طرح سے نفرت بو رہے ہیں اور ایک خاص طبقے کے خلاف جتنا برا اور غلط کہہ سکتے ہیں وہ کہو اور کہنے کے بعد حکومت تمہاری مدد کرے گی۔ اس طرح کا ماحول ملک میں بنایا گیا ہے۔ اس کے نتیجے میں یہ نفرت کی آندھی چلی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ میں راہل گاندھی کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے ایک ہمت والا قدم اٹھایا اور محبت کی ایک راہ ملک کو دکھائی ہے۔ عارف مسعود نے ملک کی عوام سے اپیل کی کہ حکومت اگر اپنا فرض ادا نہیں کر رہی ہے چاہے پھر وہ صوبائی ہو یا پھر مرکزی ہو ایسے وقت میں عوام یہ خیال رکھیں کہ اس ملک کو ہمارے بزرگوں نے مل کر انگریزوں سے لڑ کر ملک کو آزاد کرایا ہے۔مذہب اور ذات سے زیادہ لوگوں کی توجہ آپس کی محبت کو دی تھی۔ یہ ہم سب کو یاد رکھنا ہے

وہیں ایم آئی ایم نے یاترا، تشدد اور اس کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے لیے بی جے پی اور اس کے اتحادیوں کو ذمہ دار ٹھہرایا۔آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین پارٹی کے صدر قاضی سید انس علی نے میوات معاملے پر کچھ سلگتے سوالات پوچھے ہیں۔ انہوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ کہ بی جے پی، سنگھ، بجرنگ دل، وشو ہندو پریشد بھگوا دہشت گردی کا لبادہ اوڑھ کر ملک کے امن و سکون کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Dr Salim Khan ملک کی موجودہ صورتحال پچھلے سو برس کی نفرتی مہم کا نتیجہ، ڈاکٹر سلیم خان

انہوں نے کہا کہ منی پور میں ہو رہے شرمناک گھناؤنے جرائم کو چھپانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ سنت یاترا کی قیادت کرتے ہیں، جب سے تلواروں اور بندوقوں والے غنڈوں نے ایسا کرنا شروع کیا۔ انہوں نے سوال کیا ہے کہ یاترا میں بھگوان کا نام لینے اور مذہبی نعروں کے بجائے ’’، رام راج لگیں گے‘‘ جیسے اشتعال انگیز نعرے کیوں لگ رہے ہیں؟ ایم آئی ایم لیڈر نے کہا کہ قتل کے ملزم مونو مانیسر، بٹو بجرنگی جیسے عناصر کب سے سنتوں اور سنتوں کے بجائے یاترا میں شامل ہونے کی اپیل کرنے لگے؟

Last Updated : Aug 6, 2023, 1:12 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.