ETV Bharat / state

ہوشنگ آباد: 9 فٹ کے اژدہے کو ریسکیو کیا گیا

author img

By

Published : Jun 17, 2021, 9:13 AM IST

ہوشنگ آباد: 9 فٹ کے اژدہے کو ریسکیو کیا گیا
ہوشنگ آباد: 9 فٹ کے اژدہے کو ریسکیو کیا گیا

ضلع ہوشنگ آباد کے اٹارسی میں تقریباً 9 فٹ کا اژدہا دیکھ کر گاؤں والوں میں خوف کا ماحول پیدا ہوگیا۔

ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع ہوشنگ آباد کے اٹارسی میں واقع گاؤں سومل واڑہ خورد میں ایک 9 فٹ لمبا اژدہا دیکھا گیا، جس کے بعد گاؤں کے نوجوان نے اس کی جانکاری محکمہ جنگلات کے رینجر جے دیپ شرما کو دی۔

رینجر جے دیپ شرما کی ہدایت پر سانپ پکڑنے والے ابھیجیت یادو، روہت یادو، امن ساگوریہ کی ٹیم گاؤں پہنچی اور اژدہا کو پکڑ لیا۔

ہوشنگ آباد: 9 فٹ کے اژدہے کو ریسکیو کیا گیا

ابھیجیت یادو، روہت یادو، امن ساگوریہ کی ٹیم نے سخت محنت کرکے ریسکیو شروع کیا۔ اس دوران اژدہا گھر کے پلر پر چڑھ گیا اور پلر سے لپٹ گیا۔ حالانکہ ریسکیو کے دوران دشواری کا سامنا کرنا پڑا، لیکن 15 سے 20 منٹ کی کوشش کے بعد اژدہے کو بحفاظت گھر سے باہر نکال لیا گیا۔

خبر کے مطابق، جس گھر سے اژدہے کو نکالا گیا وہاں لوگوں کو وہ دس روز سے نظر آرہا تھا۔

سانپ کے ماہر ابھیجیت یادو سمیت ان کی ٹیم اور محکمہ جنگلات کے عملے کی نگرانی میں توانگر کے جنگل میں اژدہا کو بحفاظت چھوڑ دیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.