ETV Bharat / state

Muslim Personal Law Board Meeting Cancelled: اندورمیں منعقد ہونے والا مسلم پرسنل لا بورڈ کا اجلاس منسوخ

author img

By

Published : May 25, 2023, 3:07 PM IST

اندورمیں منعقد ہونے والا مسلم پرسنل لا بورڈ کا اجلاس منسوخ
اندورمیں منعقد ہونے والا مسلم پرسنل لا بورڈ کا اجلاس منسوخ

مدرسہ جامعہ اسلامیہ میں منعقد ہونے والے مسلم پرسنل لا بورڈ کے اس اجلاس میں ملک بھر سے ممتاز علماء اور دانشورشرکت کرنے والے تھے۔ ایس ڈی ایم نے اس اجلاس کو منسوخ کردیا۔

اندور: ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع اندور کے ماہو علاقے کے مدرسہ جامعہ اسلامیہ میں مسلم پرسنل لا بورڈ کا اٹھائیس واں اجلاس منعقد ہونے والا تھا۔ جس کا عنوان تھا تحفظ شریعت کانفرنس تین ، چار جون کو منعقد ہونے والے اجلاس کو انتظامیہ نے لا اینڈ آرڈر کے پیش نظر منسوخ کر دیا ہے۔

مسلم پرسنل لا بورڈ کے اس اجلاس میں ملک بھر سے ممتاز علماء اور دانشور کا خطاب ہونے والا تھا، جس میں ہزاروں لوگوں کے جمع ہونے کا امکان تھا۔ اس اجلاس کے لیےتمام تیاریاں مکمل کر لی گئی تھیں۔

انتظامیہ کی جانب سے منظوری مل گئی تھی، اس اجازت کو ماہو ایس ڈی ایم نے منسوخ کردیا۔
اجلاس کے دعوت نامہ پوسٹر اور دیگر تیاریاں بھی مکمل کر لی گئی تھیں مگر آخری وقت میں اجلاس کی اجازت نہیں دی گئی۔ اجلاس کے ذمہ دار محمد تصور فلاح سے فون پر بات کی تو انہوں نے بتایا کہ اجازت کو منسوخ کردیا گیا مگر اجلاس کے لیے اجازت لینے کی کوشش جاری ہے۔

مزید پڑھیں:Bhopal Rubat in Makkah بھوپال رباط کے لیے عازمین کا انتخاب، حج اخراجات میں سے پیسے کی کٹوتی اب تک نہیں

واضح رہے کہ اجلاس میں مولانا ارشد مدنی، پروفیسر محمد علی نقوی (علی گڑھ) مولانا خالد سیف اللہ رحمانی، مولانا سجاد نعمانی ،مولانا سید محمود مدنی، مولانا محمد سفیان قاسمی، مولانا اصغر امام مہدی ، سعود عالم قاسمی، مولانا عبیداللہ خان اعظمی، مولانا ابو طالب رحمانی، سید سعادت اللہ حسینی ، مولانا فضل الرحمن مجددی، مولانا سید بلال حسن ندوی، مولانا عمرین محفوظ رحمانی، ا مولانا خالد رشید ندوی ، حیدرآباد کے بیرسٹر اسدالدین اویسی ،عارف مسعود ،خالد ندوی غازی پوری ،اور مولانا محمد یاسین عثمانی ،جیسی شخصیات اجلاس میں شرکت کرنے والے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.