ETV Bharat / state

MP Assembly Elections 2023 کانگریس کی 144 امیدواروں کی فہرست جاری، کمل ناتھ چھندواڑہ سے میدان میں اتریں گے

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 15, 2023, 11:39 AM IST

Updated : Oct 15, 2023, 2:16 PM IST

کانگریس نے اسمبلی انتخابات 2023 کے لیے تین ریاستوں میں امیدواروں کی فہرست جاری کی ہے۔ مدھیہ پردیش کے لیے جاری کی گئی کانگریس کی پہلی فہرست میں 144 سیٹوں پر امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔ Full List of MP Congress Candidate

Etv Bharat
Etv Bharat

بھوپال: نوراتری کے پہلے دن کانگریس نے آج صبح مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات 2023 کے لیے پارٹی امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی، جس میں چھندواڑہ سے سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ کو امیدوار بنایا گیا ہے۔ پارٹی کی اس پہلی فہرست میں 144 امیدواروں کے نام شامل ہیں۔ زیادہ تر موجودہ ایم ایل اے کی سیٹوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر گووند سنگھ کو لہار سے، سابق وزیر جیتو پٹواری کو راؤ سے، لکھن سنگھ یادو کو بھتروار سے، جے وردھن سنگھ کو راگھوگڑھ سے اور کملیشور پٹیل کو سنہاوال سے امیدوار بنایا گیا ہے۔

کانگریس کی 144 امیدواروں کی فہرست جاری، کمل ناتھ چھندواڑہ سے میدان میں اتریں گے
کانگریس کی 144 امیدواروں کی فہرست جاری، کمل ناتھ چھندواڑہ سے میدان میں اتریں گے

بدھنی اسمبلی سیٹ سے پارٹی نے ٹی وی اداکار وکرم مستال کو، جو حال ہی میں کانگریس میں شامل ہوئے ہیں، کو وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان کے خلاف میدان میں اتارا ہے۔

کانگریس کی 144 امیدواروں کی فہرست جاری، کمل ناتھ چھندواڑہ سے میدان میں اتریں گے
کانگریس کی 144 امیدواروں کی فہرست جاری، کمل ناتھ چھندواڑہ سے میدان میں اتریں گے

سابق لیڈر اجے سنگھ راہل چرہٹ، اسمبلی کے سابق ڈپٹی اسپیکر راجندر سنگھ امرپاٹن اور ڈاکٹر حنا کانورے کو لانجی سےمیدوار بنایا گیا ہے۔ راجپور (ایس ٹی) سے سابق وزراء بالا بچن، جبل پور ایسٹ سے لکھن گھنگھوریا (ایس سی)، جبل پور ویسٹ سے ترون بھانوٹ، اومکار سنگھ مارکم ڈنڈوری (ایس ٹی)، سکھ دیو پانسے ملتائی، پریاورت سنگھ کھلچی پور، حکم سنگھ کراڈا شاجاپور، سجن سنگھ ورما سونکچ (ایس سی)، ڈاکٹر وجے لکشمی سنگھ سادھو، مہیشور (ایس سی)، سچن یادو ،سرواد سے، امنگ سنگھار، گندھوانی (ایس ٹی) اور سریندر سنگھ بگھیل ،کُکشی (ایس ٹی) سے الیکشن لڑیں گے۔

کانگریس کی 144 امیدواروں کی فہرست جاری، کمل ناتھ چھندواڑہ سے میدان میں اتریں گے
کانگریس کی 144 امیدواروں کی فہرست جاری، کمل ناتھ چھندواڑہ سے میدان میں اتریں گے

مزید پڑھیں: Rahul Gandhi Prediction on MP Election مدھیہ پردیش کے آئندہ انتخابات میں کانگریس 150 سیٹیں جیتے گی، راہل گاندھی کی پیشن گوئی

Madhya Pradesh Assembly Elections 2023 مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات کیلئے بی جے پی کی تیاری، مرکزی قیادت کے دورے جاری

پارٹی نے بھوپال سینٹرل سے موجودہ ایم ایل اے عارف مسعود اور نریلا سے منوج شکلا کو میدان میں اتارا ہے۔ سنجے شکلا اندور-1 سے، چنتامنی چوکسی چنٹو اندور-2 سے اور راجہ مندھوانی اندور-4 سے الیکشن لڑیں گے۔

واضح رہے کہ چھتیس گڑھ اسمبلی کی 90 سیٹوں کے لیے دو مرحلوں میں 7 اور 17 نومبر کو انتخابات ہوں گے اور ووٹوں کی گنتی 3 دسمبر کو ہوگی۔ واضح رہے کہ چھتیس گڑھ میں 7 اور 17 نومبر، مدھیہ پردیش میں 17 نومبر، میزروم میں 7 نومبر، راجستھان میں 23 نومبر اور تلنگانہ میں 30 نومبر کو ووٹنگ ہوگی۔ ریاست مدھیہ پردیش میں تمام 230 نشستوں پر 17 نومبر 2023 ووٹ ڈالے جائیں گے۔ ریاست میں اسمبلی کی مدت 6 جنوری 2024 کو ختم ہو رہی ہے۔ ریاست میں آخری اسمبلی انتخابات نومبر 2018 میں ہوئے تھے۔ ان انتخابات میں کانگریس نے کامیابی حاصل کرکے ریاست میں حکومت بنائی تھی۔ تاہم مارچ 2020 میں کانگریس کے 22 اراکین اسمبلی نے اسمبلی سے استعفیٰ دے دیا اور جیوترادتیہ سندھیا کے ساتھ بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہوگئے تھے۔ اسی بناء پر کانگریس کے وزیر اعلیٰ کمل ناتھ کو استعفیٰ دینا پڑا اور بی جے پی نے کانگریس کے باغی اراکین کے ساتھ مل کر حکومت بنائی اور شیوراج سنگھ چوہان وزیر اعلیٰ بنے۔

یو این آئی مع مشمولات

Last Updated : Oct 15, 2023, 2:16 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.