ETV Bharat / state

Shivraj Cabinet Expansion مدھیہ پردیش کی کابینہ میں تین نئے وزرا شامل

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 26, 2023, 12:00 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

اپوزیشن کا کہنا ہے کہ اسمبلی انتخابات سے عین قبل علاقائی، ذات پات اور سیاسی توازن کے مقصد سے نئے وزراء کو حلف دلایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس حلف برداری کے بعد وزیر اعلیٰ کے علاوہ اب کابینہ میں وزراء کی تعداد 33 ہو گئی ہے۔ اس میں 25 کابینی وزیر اور آٹھ وزرائے مملکت شامل ہیں۔ Madhya Pradesh Assembly Elections 2023

بھوپال: مدھیہ پردیش میں اسمبلی انتخابات سے عین قبل آج وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے تین وزراء کو شامل کرتے ہوئے کابینہ کی توسیع کی، جس میں گوری شنکر بسن اور راجندر شکلا کابینہ وزیر اور راہل سنگھ لودھی بطور وزیر مملکت بنائے گئے ہیں۔ گورنر منگو بھائی پٹیل نے راج بھون میں منعقدہ ایک مختصر اور باوقار تقریب میں تینوں نو تعینات وزراء کو عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا۔ اس موقعے پر وزیراعلیٰ چوہان کے علاوہ کئی عوامی نمائندے، چیف سکریٹری اقبال سنگھ بینس اور سینئر افسران موجود تھے۔ Madhya Pradesh Cabinet Gets 3 New Ministers

  • राजभवन में आज माननीय @GovernorMP श्री मंगुभाई पटेल जी द्वारा तीन विधायकों को मंत्री पद की शपथ दिलाई गई।

    श्री @GauriShankarMP जी, श्री @rshuklabjp जी एवं श्री @rahul_mla जी आप सभी को मंत्री पद की शपथ ग्रहण करने पर हार्दिक बधाई एवं शुभकामनाएं।

    मुझे पूर्ण विश्वास है कि कैबिनेट…

    — Shivraj Singh Chouhan (@ChouhanShivraj) August 26, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

اپوزیشن کا کہنا ہے کہ اسمبلی انتخابات سے عین قبل علاقائی، ذات پات اور سیاسی توازن کے مقصد سے نئے وزراء کو حلف دلایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس حلف برداری کے بعد وزیر اعلیٰ کے علاوہ اب کابینہ میں وزراء کی تعداد 33 ہو گئی ہے۔ اس میں 25 کابینی وزیر اور آٹھ وزرائے مملکت شامل ہیں۔ 230 رکنی ریاستی اسمبلی میں مقررہ معیار کے مطابق وزیر اعلیٰ سمیت زیادہ سے زیادہ 35 وزراء ہو سکتے ہیں۔ اس طرح اب بھی ایک جگہ خالی ہے۔

مزید پڑھیں: Dhruv Narayan Contest vs Kamal Nath دھرو نارائن سنگھ کی کمل ناتھ کے خلاف الیکشن لڑنے کی خواہش

Mallikarjun Kharge on BJP Corruption عوام پچاس فیصد کمیشن والی حکومت کو ضرور گرائے گی: ملکارجن کھڑگے

وندھیا سے تعلق رکھنے والے مسٹر راجندر شکلا ریوا اسمبلی سیٹ کی نمائندگی کرتے ہیں اور اس سے پہلے وزیر رہ چکے ہیں۔ مہا کوشل زون سے آنے والے تقریباً 70 سالہ مسٹر گوری شنکر بسین، بالاگھاٹ اسمبلی حلقہ کی نمائندگی کرتے ہیں اور وہ پہلے بھی وزیر رہ چکے ہیں۔ اس کے علاوہ راہل لودھی، جو سابق وزیر اعلیٰ اوما بھارتی کے قریبی رشتہ دار ہیں، بندیل کھنڈ کی کھڑگاپور اسمبلی سیٹ سے ایم ایل اے ہیں اور سال 2018 میں پہلی بار ایم ایل اے بنے ہیں۔ انہیں ریاستی وزیر بنا کر دیگر پسماندہ طبقات (او بی سی) برادری کو راغب کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ ریاست میں آنے والے نومبر-دسمبر مہینے میں اسمبلی انتخابات کی تجویز ہے۔ تاہم ابھی تک انتخابی پروگرام طے نہیں ہوا ہے۔

ایجنسی: یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.