ETV Bharat / state

اندور: تری پورہ پُرتتشدد واقعات کے خلاف مسلمانوں نے کاروبار بند رکھا

author img

By

Published : Nov 12, 2021, 7:46 PM IST

تریپورہ میں پیش آئے پر تشدد واقعات اور وسیم رضوی کی جانب سے پیغمبر اسلام حضرمحمدﷺ کے شان میں گستاخی کے خلاف اندورمیں مسلمانوں نے بطور احتجاج اپنے کاروبار اور تجارتی اداروں کو بند رکھا۔

مسلمانوں نے کاروبار بند رکھا
مسلمانوں نے کاروبار بند رکھا

ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں آج مسلمانوں نے تریپورہ میں پیش آئے پُر تشدد واقعات اور اترپردیش شیعہ وقف بورڈ کے سابق چئیرمین وسیم رضوی کی جانب سے پیغمبر اسلام حضرت محمدﷺ کی شان میں گستاخی کے خلاف احتجاج کیا۔ اس موقع پر مسلم تاجروں نے بطور احتجاج اپنی دکانیں اور کاروباری ادارے بند رکھے۔

مسلمانوں نے کاروبار بند رکھا

آج کے احتجا ج سے قبل گذشتہ کل مسلمانوں نے کمشنر دفتر پہنچ کر صدر جمہوریہ کے نام ایک میمورنڈم پیش کیا جس میں مطالبہ کیا گیا کہ تریپورہ حکومت کو برخاست کر کے ریاست میں جلدازجلد صدر راج نافذ کیا جائے۔


سابق کونسلر انور قادری نے کہا کہ مسلم ائمہ کونسل اور مفتیِ مالوہ کے اعلان پر تریپورہ میں پیش آئے پر تشدد واقعات کے خلاف پرامن طورپر بطور احتجاج مسلمانوں نے اپنے تجارتی ادارے بند رکھے۔

وہیں جامع مسجد کے خطیب امام احمد یار خان ازہری نے کہا کی ملک کا ماحول بد سے بدتر ہوتا جا رہا ہے۔ آئے دن پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں کوئی نہ کوئی گستاخی کی جاتی ہے جو ناقابل برداشت ہے۔

وہیں وسیم رضوی قرآن میں تبدیلیاں کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ یہاں تک کہ انہوں نے ایک کتاب بھی لکھی ہے جسے وہ نبیﷺ کے نام سے موسم کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:اندور: انجمن اصلاح المسلمین نے تریپورہ تشدد کے خلاف میمورنڈم دیا

انہوں نے مزید کہا کہ وسیم رضوی تو کیا ان کی آنے والی نسلیں بھی قرآن میں تبدیلی نہیں کر سکتیں کیونکہ اللہ تبارک و تعالی نے قرآن کی حفاظت کی ذمہ داری خود لی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.