ETV Bharat / state

FIR Against Cong Leaders مدھیہ پردیش کے مختلف اضلاع میں پرینکا سمیت کئی کانگریس رہنماؤں کے خلاف ایف آئی آر

author img

By

Published : Aug 13, 2023, 11:15 AM IST

Updated : Aug 13, 2023, 1:03 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

اندور کے بی جے پی کے لیگل سیل کنوینر کی شکایت کی بنیاد پر کانگریس لیڈروں پرینکا گاندھی اور کمل ناتھ کے ایکس (سابقہ ٹویٹر) ہینڈلز کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ایک ہینڈلز پر الزام لگایا گیا ہے کہ مبینہ بدعنوانی پر گمراہ کن سوشل میڈیا پوسٹس شیئر کرکے کانگریس لیڈروں نے ریاستی حکومت کی شبیہ کو خراب کرنے کی سازش کی تھی۔ FIR Against Twitter Handles of Priyanka Gandhi

اندور: مبینہ کمیشن لیٹر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد کانگریس لیڈروں کے ٹویٹ کے سلسلے میں آج یہاں سنیوگیتا گنج پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی گئی، جس میں کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی، کمل ناتھ اور ارون یادوکے نام بھی ( ٹویٹر ہینڈلر کے طور پر) درج ہیں۔ اندور کے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیگل سیل کنوینر نیمیش پاٹھک کی درخواست پر گیانیندر اوستھی نام کے شخص کے ساتھ ہی کانگریس لیڈروں کے نام ایف آئی آر میں درج کی گئی ہے۔ انہوں نے کانگریس رہنماؤں پر ریاست کی شیوراج حکومت کی شبینہ خراب کرنے کے لیے ''گمراہ کن'' پوسٹ کرنے کا الزام لگایا ہے۔ ان کے خلاف دھوکہ دہی اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: Priyanka in MP Poll Campaign شیوراج سنگھ کے بدعنوانی کی فہرست پی ایم مودی کی گالیوں سے زیادہ لمبی ہے، پرینکا گاندھی

شکایت میں کہا گیا ہے کہ کانگریس لیڈروں نے جمعہ کو ایک مبینہ خط کے بارے میں ٹویٹ کیا، جس میں ریاست کی بی جے پی حکومت پر 50 فیصد کمیشن کے لیے کام کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔ شکایت کنندہ نے الزام لگایا ہے کہ پرینکا گاندھی، کمل ناتھ اور ارون یادو سمیت کئی لیڈروں نے اس مبینہ خط کی بنیاد پر ٹویٹ کیا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ یہ جان بوجھ کر بی جے پی اور بی جے پی حکومت کی شبیہ کو خراب کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

یو این آئی

Last Updated :Aug 13, 2023, 1:03 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.