ETV Bharat / state

Tradition of waking up at Sehri Time اندور میں بتیس برسوں سے روزہ داروں کو جگانے والے یونس خان سے خاص بات چیت

author img

By

Published : Apr 2, 2023, 5:22 PM IST

Updated : Apr 3, 2023, 11:41 AM IST

یونس خان
یونس خان

سحری کے وقت روزہ داروں بیدار کرنے کی روایت کی صدیوں سے چلی آ رہی ہے۔ ملک کے مختلف اضلاع میں آج بھی یہ خدمات رضاکار اور درویش بخوبی انجام دے رہے ہیں۔

اندور میں بتیس برسوں سے روزہ داروں کو جگانے والے یونس خان سے خاص بات چیت

اندور: ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں سحری کے وقت روزے داروں کو نیند سے بیدار کرنے کی روایت صدیوں سے چلی آ رہی ہے۔ یونس خان تین دہائیوں سے اس خدمات کو انجام دے رہے ہیں۔ اسلامی دنیا میں سحری کے وقت روزہ داروں بیدار کرنے کی روایت کی صدیوں سے چلی آ رہی ہے۔ ملک کے کئی اضلاع میں آج بھی یہ خدمات رضاکار اور درویش بخوبی انجام دے رہے ہیں حالانکہ موجودہ وقت میں موبائل ہائی اسپیڈ الارم کے سبب سحر خوان کی تعداد میں کمی دیکھی گئی ہے مگر مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں یونس خان گزشتہ بتیس برسوں سے سحری کے وقت لوگوں کو بیدار کرنے کی خدمات انجام دے رہے ہیں۔
یہ مسلم علاقوں میں مختلف نظموں کو ترنم میں پیش کرتے ہوئے روزہ داروں کو بیدار کرتے ہیں۔ ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت میں یونس خان نے بتایا کہ میں جب نو سال کا تھا تب اپنے بزرگوں کے ساتھ سائیکل پر بیٹھ لوگوں کو بیدار کرنے چلا جاتا تھا۔ اس کے بعد مجھے بھی شوق پیدا ہو گیا جسے آج تک انجام دے رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پیشے سے میں سُرما اور منجن کا کاروبار کرتا ہوں لیکن اس خدمت سے مجھے بڑا سکون ملتا ہے۔ اس کے لیے کسی سے لوگوں سے انعام اکرام کی توقع نہیں کرتا جو کچھ مجھے عید کے موقع پر لوگ دیتے ہیں وہ بھی میں تعاون میں خرچ کردیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنے ہی تخلیق کردہ کلام کو ترنم کے ذریعے پیش کرکے لوگوں کو بیدار کرتا ہوں۔

ملک میں ایک دہائی قبل سحری میں اٹھانے والوں کی بڑی مقبولیت حاصل تھی۔ اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ جب یہ سحر خواں روزے داروں کو علاقوں میں ڈھول، قوالی، جنجر بجاتے ہوئے علاقے میں آتے تھے تو لوگ ان کو دیکھنے کے لئے گھروں سے باہر آ جاتے تھے۔ اپنی منفرد آواز اور لہجے سے لوگوں کو یہ متاثر کرتے تھے جب عید آتی تھی تو پھر اسی انداز میں اپنے آپ کو پیش کرکے لوگوں سے انعام اور اکرام حاصل کرتے تھے مگر اب یہ ثقافتی روایت دھیرے دھیرے کم ہوتی جا رہی ہے پھر بھی کچھ لوگ ہیں جو اس روایت کو زندہ رکھے ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں: Benefits of Dates رمضان میں روزے دار کھجور کو ترجیح کیوں دیتے ہیں

Last Updated :Apr 3, 2023, 11:41 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.