ETV Bharat / state

Garib Kalyan Maha Abhiyan وزیر داخلہ امت شاہ نے غریب کلیان مہا ابھیان کا افتتاح کیا

author img

By

Published : Aug 21, 2023, 11:49 AM IST

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ریاست کے دارالحکومت بھوپال کا دورہ کیا، جہاں امت شاہ نے ساڑھے 18 سال کا رپورٹ کارڈ جاری کیا۔ اس موقعے پر انہوں نے غریب کلیان مہا ابھیان کا افتتاح بھی انجام دیا۔

Home Minister Amit Shah's visit to Bhopal
Home Minister Amit Shah's visit to Bhopal

بھوپال: بھارتیہ جنتا پارٹی نے مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات کے لیے اپنی تیاریاں تیز کر دی ہیں۔ انتخابات کی الٹی گنتی کے ساتھ ہی ریاست کی سیاست بھی گرم ہو رہی ہے۔ اب مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ ایک بار پھر بھوپال آئے ہیں۔ امت شاہ نے شیوراج حکومت کے ساڑھے 18 سال کا رپورٹ کارڈ جاری کیا۔ اس رپورٹ کارڈ کو غریب کلیان مہا ابھیان کا نام دیا گیا ہے۔ اس کے بعد مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ گوالیار گئے اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی ریاستی ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ میں شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اتوار کو بھوپال ہوائی اڈے سے 12:25 بجے کشا بھاؤ ٹھاکرے آڈیٹوریم پہنچے جہاں انہوں نے ریاستی حکومت کے غریب کلیان مہا ابھیان 2004 - 2023 کا رپورٹ کارڈ لانچ کیا۔ اس کے بعد امت شاہ 2:40 بجے بھوپال ہوائی اڈے سے گوالیار کے لیے روانہ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:

امت شاہ نے گوالیار پہنچ کر 3:55 بجے اٹل بہاری واجپائی آڈیٹوریم، جیواجی یونیورسٹی پہنچ کر پارٹی کی وسیع ریاستی ورکنگ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کیا۔ اس کے بعد شام 5:30 بجے ہوٹل آدتہاج میں میٹنگ میں شرکت کی۔ شام 7:45 بجے گوالیار سے دہلی کے لیے روانہ ہوگئے۔ واضح رہے کہ ریاست مدھیہ پردیش میں جلد اسمبلی انتخابات ہونے جا رہے ہیں، جسے لے کر بھارتیہ جنتا پارٹی زیادہ ہی فکر مند نظر آرہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ریاست مدھیہ پردیش میں لگاتار مرکزی وزراء اور وزیر اعظم مسلسل ریاست کے دورے کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.