ETV Bharat / state

Bharat Jodo Yatra بھارت میں نفرت، خوف اور تشدد پھیلایا جا رہا ہے، راہل

author img

By

Published : Nov 23, 2022, 10:18 AM IST

بھارت میں نفرت، خوف اور تشدد پھیلایا جا رہا ہے، راہل
بھارت میں نفرت، خوف اور تشدد پھیلایا جا رہا ہے، راہل

بھارت جوڑو یاترا آج مدھیہ پردیش کے ضلع برہان پور میں داخل ہوئی۔ اس دوران راہل گاندھی نے کہا کہ 'ملک میں نفرت، تشدد اور خوف کے ماحول کی وجہ سے کسان، مزدور اور نوجوان سبھی پریشان ہیں۔' Rahul Gandhi Slams BJP

برہان پور: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے آج کہا کہ ملک میں نفرت، تشدد اور خوف پھیلایا جا رہا ہے اور بھارت جوڑو یاترا اسی کے خلاف ہے۔ راہل گاندھی بھارت جوڑو یاترا کے ساتھ مہاراشٹر سے مدھیہ پردیش کے برہان پور ضلع کے بودریلی میں داخل ہوئے۔ اس دوران ریاستی کانگریس صدر کمل ناتھ اور دیگر لیڈروں نے راہل گاندھی کا استقبال کیا۔ قومی پرچم کی منتقلی کی تقریب بھی منعقد کی گئی۔ Rahul Gandhi on violence in India

راہل گاندھی نے کہا کہ ملک میں نفرت، تشدد اور خوف کے ماحول کی وجہ سے کسان، مزدور اور نوجوان سبھی پریشان ہیں۔ ان لوگوں کے دلوں میں خوف پھیلایا جا رہا ہے۔ انہی باتوں کے خلاف کانگریس نے بھارت جوڑو یاترا نکالنے کا فیصلہ کیا جو کنیا کماری سے شروع ہوئی۔ کانگریس کے سینئر لیڈر نے کہا کہ جب یاترا شروع ہوئی تھی تب اپوزیشن نے کہا تھا کہ یہ یاترا پیدل نہیں جا سکتی۔ لیکن ہم کنیا کماری سے مدھیہ پردیش تک آگئے ہیں اور یہاں 370 کلومیٹر کا فاصلہ طے کریں گے۔ ہم جموں و کشمیر تک پیدل جائیں گے اور سری نگر میں ترنگا لہرائیں گے۔ ہمیں ایسا کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔

یہ بھی پڑھیں: Bharat Jodo Yatra کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا مدھیہ پردیش میں داخل

راہل گاندھی برہان پور ضلع کے بعد کھنڈوا ضلع کے جھیری جائیں گے۔ اگلے روز 24 تاریخ کو یاترا بورگاؤں سے کھرگون کے کھیرڈا تک جائے گی۔ 25 تاریخ کو راہل گاندھی کھیرڈا سے مورٹکہ تک کا سفر کریں گے۔ اس کے بعد 26 نومبر ہفتہ کے روز راہل گاندھی کی یاترا اندور ضلع میں داخل ہوگی۔ یہاں وہ ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی جائے پیدائش مہو جائیں گے۔ اگلے دن راہل گاندھی مہو سے اندور کا سفر کریں گے۔ 28 تاریخ کو یاترا کا آرام کا دن طے کیا گیا ہے۔ راہل گاندھی 29 تاریخ کو اندور شہر سے سانور جائیں گے اور 30 تاریخ کو یاترا سانور سے اجین ضلع میں داخل ہوگی اور ایک تاریخ کو بھی اجین میں ہی رہے گی۔ 2 دسمبر کو یاترا کا آغاز اجین کے جھالرا سے ہوگا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.