ETV Bharat / state

CM Shivraj On Women Govt Employee مدھیہ پردیش میں خواتین کو سات دن کی اضافی چھٹی، شیوراج

author img

By

Published : Mar 9, 2023, 1:53 PM IST

مدھیہ پردیش حکومت نے سرکاری ملازمت میں تعینات خواتین کو 7 دن کی اضافی چھٹی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

بھوپال: خواتین کے عالمی دن کے ایک دن بعد مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے آج کہا کہ ریاست میں سرکاری ملازمت میں کام کرنے والی خواتین کو سات دن کی اضافی کیزول چھٹی دی جائے گی۔ صحافیوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ سرکاری ملازمت میں تعینات خواتین کو 7 دن کی اضافی چھٹی دی جائے گی، تاکہ وہ ضرورت پڑنے پر اسے استعمال کرسکیں۔انہوں نے بتایا کہ حکومت نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ دسویں جماعت کے بعد ہائیر سیکنڈری اسکولوں اور کالجوں میں لڑکیوں کے لئے مالیاتی خواندگی کے اسباق پڑھائے جائیں گے۔ لڑکیوں کو ہنر مندی کی تربیت کے لیے انتظامات کیے جائیں گے جس میں ہینڈلوم، کڑھائی اور روایتی لوک فنون کی ٹریننگ بھی شامل ہوگی۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ راج گڑھ ضلع کے کھلچی پور میں ویمن اینڈ چائلڈ ڈیولپمنٹ آفس میں سپروائزر کے عہدے پر تعینات سنتوش چوہان خواتین کے لیے تحریک بنی ہیں۔ وہ دونوں ہاتھ نہ ہونے کے باوجود آنگن واڑیوں کے دو سیکٹر اور 128 مراکز میں کاغذی کام خودکرتی ہیں۔ انہوں نے اس کے لیے سنتوش چوہان کو مبارکباد دی۔ قابل ذکر ہے کہ 8 مارچ کو یوم عالمی خواتین کے طور پر منایا جاتا ہے۔ سال 1910 میں کوپن ہیگن میں محنت کش خواتین کی ایک بین الاقوامی کانفرنس منعقد ہوئی جس میں اس دن کو خواتین کے عالمی دن کے طور پر منانے کی تجویز دی گئی اور رفتہ رفتہ یہ دن پوری دنیا میں خواتین کے عالمی دن کے طور پر مقبول ہوا۔ اس دن کو 1975 میں خواتین کے عالمی دن کے طور پر تسلیم کیا گیا، جب اقوام متحدہ نے اسے ایک 'تھیم' کے ساتھ منانا شروع کیا۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.