ETV Bharat / state

Ganga-Jamuna School Case دموہ میں گنگا جمنا اسکول کے طلبہ کا احتجاج

author img

By

Published : Jul 5, 2023, 3:56 PM IST

دموہ میں گنگا جمنا اسکول کے طلباء کا احتجاج
دموہ میں گنگا جمنا اسکول کے طلباء کا احتجاج

ضلع دموہ کی گنگا جمنا اسکول کے طلبا نے میمورنڈم کے ذریعے حکومت سے اسکول کو بحال کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے سڑکوں پر احتجاج کیا۔ پوری خبر پڑھیں۔

دموہ میں گنگا جمنا اسکول کے طلباء کا احتجاج

دموہ: مدھیہ پردیش کے دموہ ضلع میں گنگا جمنا اسکول کا رجسٹریشن منسوخ کر دیا گیا ہے۔ رجسٹریشن کی منسوخی سے پریشان اسکول کے طلبہ سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ طلبا نے ضلع کلکٹر آفس اور ضلع ایجوکیشن آفس سمیت رکن اسمبلی پرہلاد پٹیل کی رہائش گاہ پر احتجاج کرتے ہوئے اسکول کو دوبارہ کھولنے کا مطالبہ کیا۔ قابل ذکر ہے کہ جبل پور ہائی کورٹ نے محکمہ تعلیم کو حکم جاری کیا ہے کہ وہ ایک ہفتے کے اندر اسکول کو تسلیم کرنے سے متعلق فیصلہ دیں۔

دراصل دموہ ضلع کے گنگا جمنا اسکول میں زیر تعلیم یہ طلباء اپنے مستقبل کو لے کر پریشان ہیں۔ اسی وجہ سے بچوں کے والدین نے اپنے بچوں کے ساتھ احتجاج کا راستہ اختیار کیا۔ سینکڑوں بچے اور ان کے والدین اسکول کھولنے کا مطالبہ کرتے ہوئے دموہ کلکٹر کے دفتر پہنچ گئے۔ دموہ ضلع میں بہترین نتائج دینے والے اس اسکول کے بچے آگے بڑھ کر کچھ اچھا کرنا چاہتے تھے، لیکن حجاب معاملہ میں سرخیوں میں آنے کے بعد اسکول کا رجسٹریشن منسوخ کر دیا گیا اور اب اسے دوبارہ کھولنے کا پُرزور مطالبہ کیا جارہا ہے۔

طالبات کا یہ بھی کہنا ہے کہ کچھ میڈیا چینلز نے غلط خبریں چلا کر ہمارے اسکول کو بدنام کیا ہے۔ اگر آپ حقیقت جاننا چاہتے ہیں تو اسکول میں نصب سی سی ٹی وی کیمرے کو چیک کریں۔ وہیں بچوں کا کہنا ہے کہ وہ اسی اسکول میں پڑھنا چاہتے ہیں۔ والدین بھی متحرک ہیں اور کہتے ہیں کہ اتنی کم فیس میں انگلش میڈیم کی سہولت فراہم کرنے والے اسکول کو جلد کھولا جائے۔ انہوں نے کہا سرکاری اسکولوں میں اردو کے اساتذہ نہیں ہیں، مزید یہ کہ ان سرکاری اسکولوں میں ایک بھی ایسا نظام نہیں ہے، جس کی وجہ سے گنگا جمنا اسکول کی پہچان معطل کردی گئی ہے۔

اسکول کے بچوں کا کہنا ہے کہ کچھ کوتاہیاں بتا کر ہمارے اسکول کا رجسٹریشن منسوخ کر دیا گیا۔ ہمارے اسکول کا رجسٹریشن بحال کیا جائے۔ بتا دیں کہ طلبا کے سرپرست بچوں کے ساتھ ضلع کلکٹر آفس اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کے دفتر پہنچ کر انہیں ایک میمورنڈم سونپا۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ تعلیم کے بنیادی حق کا مطالبہ کرنے والے گنگا جمنا اسکول کے بچوں کو کب تک ان کا حق ملتا ہے یا وہ مزید احتجاج پر مجبور رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: Ganga Jamna School گنگا جمنا اسکول کے مالکان کے کاروبار پر چھاپے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.