ETV Bharat / state

Fresh Guidelines for Haj Pilgrimage: حج کی نئی گائیڈ لائن جاری، جانیے شرائط

author img

By

Published : Apr 13, 2022, 3:54 PM IST

حج 2022 کے لیے سعودی حکومت کی نئی گائیڈ لائن جاری ہوچکی ہے، جس میں رواں سال سفر حج میں صرف 65 سال سے کم عمر عازمین ہی شرکت کر سکیں گے۔ گائیڈ لائن میں کہا گیا کہ 30 اپریل 2022 تک 65 سال سے زیادہ عمر سے زیادہ کے درخواست غیر مستحق ہوں گے۔ ان خواتین عازمین حج کی حج سیٹ بھی رد کر دی جائے گی جن کے محرم 30 اپریل2022 کو 65 سال سے زیادہ عمر کے ہوں گے۔ Fresh Guidelines for Haj Pilgrimage

حج کی نئی گائیڈ لائن جاری، جانیے کیا ہے شرائط
حج کی نئی گائیڈ لائن جاری، جانیے کیا ہے شرائط

سعودی حکومت نے 65 سال سے زائد عمر کے افراد کے لیے حج پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اس نئی گائیڈ لائن کا سب سے زیادہ اثر ان لوگوں پر ہوگا جنہوں نے مقدس سفر پر جانے کے لیے درخواست دی تھی۔ دوسری جانب 65 سال سے زائد عمر کے افراد پر روک کے بعد حج پر جانے کے لیے فارم بھرنے کا ایک اور موقع دیا گیا ہے۔ Saudi Sets Age Limit of 65 for Haj

حج کی نئی گائیڈ لائن جاری، جانیے شرائط

مدھیہ پردیش اسٹیٹ حج کمیٹی کے انچارج سیکرٹری یاسر عرفات نے بتایا کہ کہ سعودی وزارت حج و عمرہ نے حج-2022 کے لیے نئی گائیڈ لائن جاری کی ہے جس میں کئی شرائط ہیں۔ اول اس سال کا حج ان لوگوں کے لیے کھلا ہے جن کی عمر 65 سال سے کم ہے اور جنہوں نے وزارت صحت، مملکت سعودی عرب کی طرف سے منظور شدہ کووڈ-19 کے ٹیکے حاصل کیے ہوں۔ سعودی عرب سے باہر سے آنے والے عازمین حج کو روانگی کے 72 گھنٹوں کے اندر کی گئی جانچ کا آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ رزلٹ پیش کرنا ضروری ہے۔

گائیڈ لائن میں کہا گیا کہ 30 اپریل 2022 تک 65 سال سے زیادہ عمر کے درخواست گزار غیر مستحق ہوں گے۔ ان خواتین عازمین حج کی حج سیٹ بھی رد کر دی جائے گی جن کے محرم 30 اپریل2022 کو 65 سال سے زیادہ عمر کے ہوں گے۔ یہی بات اس طرح 79 سال سے زائد عمر کے لوگوں پر نافذ ہوگی۔ خواہش مند عازمین 9 اپریل 2022 سے 22 اپریل 2022 تک درج ذیل شرطوں پر درخواست آن لائن جمع کر سکتے ہیں۔ اس کے لئے بین الاقوامی پاسپورٹ 22 اپریل 2022 یا اس سے پہلے جاری کیا گیا ہو اور 31 دسمبر 2022 تک ویلڈ ہو۔ 30 اپریل 22 یا اس سے پہلے کہ درخواست گزار 65 سال کی طے شدہ سے زیادہ نہیں ہوں اور انہوں نے ٹیکہ لگایا ہو۔

حج درخواست گزاروں کے لیے صحت اور سلامتی سے متعلق احتیاطی گائیڈ لائن کی تعمیل کرنا ضروری ہوگا۔ یاسر عرفات نے بتایا کہ حج درخواست گزاروں کو حج 2022 کے لیے اپنی درخواست واپس لینے کی بھی اجازت ہے۔ اگر وہ نئی گائیڈ لائن کی وجہ سے جانے کی خواہش مند نہیں ہے۔ یہ ممکن ہے کہ سعودی وزارت حج اور عمرہ انتظامی رہبر ہدایات مزید جاری کر سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Haj 2022 Registration: حج 2022 کے لیے درخواستیں 22 اپریل تک

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.