ETV Bharat / state

اندور میں عید میلاد النبی کو یوم رحمت کے طور پر منایا گیا

author img

By

Published : Oct 21, 2021, 5:14 PM IST

اندور میں عید میلاد النبی کو یوم رحمت کے طور پر منایا گیا
اندور میں عید میلاد النبی کو یوم رحمت کے طور پر منایا گیا

اندور میں دعوت، تبلیغ اور آپسی بھائی چارے کو فروغ دینے والی تنظیم 'ورلڈ آرگنائزیشن آف ریلیجن اینڈ نالج' کے کارکنان نے بارہ ربیع الاول کے موقع پر لوگوں کے درمیان چاکلیٹ، ماسک اور پانی کا کٹ تقسیم کیا۔

ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں تنظیم ورلڈ آرگنائزیشن آف ریلیجن اینڈ نالج کے کارکنان نے عید میلاد النبی کو یوم رحمت کے طور پر منایا۔

اندور میں عید میلاد النبی کو یوم رحمت کے طور پر منایا گیا

دنیا بھر کے مسلمان بارہ ربیع الاول کو حضرت محمد ﷺ کا یوم ولادت مناتے ہیں۔ وہیں اندور میں دعوت، تبلیغ اور آپسی بھائی چارے کو فروغ دینے والی تنظیم 'ورلڈ آرگنائزیشن آف ریلیجن اینڈ نالج' کے کارکنان نے اس موقع پر لوگوں کے درمیان چاکلیٹ، ماسک اور پانی کا کٹ تقسیم کیا۔

یہ بھی پڑھیں: جبراً تبدیلی مذہب کے الزام میں گرفتار تمام ملزمان بے قصور ہیں: وکیل ابو بکر سباق

حضرت محمد ﷺ کی سوانح عمری پر مبنی ایک پمپلیٹ بھی تقسیم کیے گئے، ورک گلوبل کے کارکن خضر خان نے بتایا کہ جو کٹ ہم نے تقسیم کیا ہے اس سے لوگ خوش ہیں۔ وہیں ایک دوسرے کارکن مرزا عمران بیگ نے کہا کہ نبی کریمﷺ کے یوم ولادت پر ان کی تعلیمات کو عام کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.