ETV Bharat / state

مندروں کے پیسے اقلیتوں پر خرچ کرنا غلط: پرگیہ سنگھ ٹھاکر

author img

By

Published : Oct 12, 2021, 8:36 AM IST

Updated : Oct 12, 2021, 12:59 PM IST

مندروں کو حکومت کے قبضے سے آزاد کیا جائے، کیونکہ مندروں میں ہندوؤں کے جانب سے دیے گئے پیسے اقلیتوں پر خرچ کیا جاتا ہے جو صحیح نہیں ہے۔

مندروں کے پیسے اقلیتوں پر خرچ کرنا سہی نہیں: پرگیہ سنگھ ٹھاکر
مندروں کے پیسے اقلیتوں پر خرچ کرنا سہی نہیں: پرگیہ سنگھ ٹھاکر

مدھیہ پردیش کے بھوپال میں آج بھارت بھکتی اکھاڑہ کے دفتر کے افتتاح کے موقع پر رکن پارلیمان پرگیہ سنگھ ٹھاکر نے ایک بار پھر مندروں کے حوالے سے بڑا بیان دیا ہے۔

ویڈیو

انہوں نے کہا کہ ہندوؤں کے مندر حکومت کے قبضے میں ہے۔ جس کے صدر ضلع کلکٹر ہوتے ہیں اور ہمارے مندروں میں ہندوؤں کی جانب سے دیے گئے پیسہ اقلیتوں پر خرچ کیا جاتا ہے جو صحیح نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت بھکتی اکھاڑا کے ذریعہ ہندو مذہب کے مندروں پر حکومت کے قبضے اور تحفظ کی مخالفت کی جائے گی، اس کے لیے احتجاج کریں گے اور مطالبہ کریں گے کہ مندروں کو حکومت کی سرپرستی سے پاک کیا جائے۔

مزید پڑھیں:نفرت انگیز ریلی کے لیے جولائی میں ہوئی تھی میٹنگ، پنکی چودھری کا اعتراف

پرگیہ سنگھ ٹھاکر نے کہا کہ ہندوؤں کی عقیدت کے پیسے اور عطیات ان ہی کی ترقی پر خرچ کی جائے نہ کہ اس پیسے کا استعمال غیر مذہبی لوگوں اور اقلیتی طبقے کی فلاح کے لیے کیا جائے۔

Last Updated : Oct 12, 2021, 12:59 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.