ETV Bharat / state

مذہبی مقامات سے پابندی ختم کی جائے، مدھیہ پردیش کانگریس کا مطالبہ

author img

By

Published : Jul 20, 2021, 7:14 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش میں کانگریس پارٹی کے کارکنان نے ریاست کے وزیراعلی شیو راج سنگھ سے لاک ڈاون ختم کرنے اور مذھبی مقامات کو کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔

کانگریسی رہنما
کانگریسی رہنما

عالمی وبا کورونا کی دوسری لہر کا مدھیہ پردیش میں شدیداثر دیکھا گیا جس کی وجہ سے ریاست میں تقریبا 2 ماہ تک لاک ڈاؤن نافذ رہا۔ حکومت اور ضلع انتظامیہ کی جانب کورونا گائیڈ لائن پر سختی سے عمل کرتے ہوئے تمام مذہبی مقامات کو بھی بند کردیا گیا۔

مذہبی مقامات سے پابندی ختم کی جائے، مدھیہ پردیش کانگریس کا مطالبہ

فی الحال ریاست میں کورونا وبا کی دوسری لہر پر قابو پالیا گیا ہے۔ حکومت اور ضلع انتظامیہ نے رفتہ رفتہ ان لاک کا عمل شروع کیا ہے۔ یہاں تک کہ مال اور ہاٹ بازار بھی پوری گنجائش کے ساتھ کھولے جا رہے ہیں۔ وہیں ریاست میں مذہبی مقامات پر پابندی برقرار ہے۔ مدہبی مقامات پر صرف 5 افراد کو ہی عبادت کی اجازت دی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں:ممبئی: مذہبی مقامات کو منشیات سے پاک کرنے کی مہم


عیدالاضحی کے موقع پر کانگریس رہنما منور کوثر اور دیگر سماجی کارکنان نے مذہبی مقامات سے پابندی ہٹانے کا مطالبہ کیا۔ اس سلسلہ میں آج وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان کو ایک میمورنڈم بھیجا گیا۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ جس طرح ریاست میں ان لاک کا عمل جاری ہے وہیں مذہبی مقامات پر نافذ پابندی کو کب ہٹایا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.