ETV Bharat / state

بھوپال: رکن اسمبلی عارف مسعود نے یتیم بچوں کی مدد کا اعلان کیا

author img

By

Published : Aug 1, 2021, 12:02 PM IST

عالمی وبا کورونا وائرس کی دوسری لہرسے کثیر تعداد میں لوگوں کی موت ہوئی تھی، جس کی وجہ سے بڑی تعداد میں بچے یتیم ہوئے تھے۔

رکن اسمبلی عارف مسعود
رکن اسمبلی عارف مسعود

ریاست مدھیہ پردیش سمیت ملک کی متعددریاستوں میں کورونا نے قہر برپا کیا تھا۔ مدھیہ پردیش میں ہزاروں لوگوں کی جانیں گئی تھیں اور کئی بچے یتیم ہوگئے تھے-

رکن اسمبلی عارف مسعود

ریاست کے وزیر اعلی شیو راج سنگھ چوہان نے اعلان کیا تھا کہ ان یتیم بچوں کے کھانے پینے سے لے کر ان کی تعلیم و تربیت کا انتظام حکومت کی جانب سے کیا جائے گا۔ مگر حکومت کا یہ وعدہ تاحال پورا نہیں کیا گیا۔

مزید پڑھیں:پرگیہ کے بیان پر کانگریس رہنما کا ردعمل

ریاست کے دارالحکومت بھوپال کے مرکزی حلقے کے رکن اسمبلی عارف مسعود نے حکومت کے رویے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کہ وہ اپنے اسمبلی حلقے کے یتیم بچوں کی تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ ان کی ہر طرح سے مدد کریں گے۔



ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.