ETV Bharat / state

Amit Shah to visit Madhya Pradesh امت شاہ 16 اکتوبر کو مدھیہ پردیش کا دورہ کریں گے

author img

By

Published : Oct 14, 2022, 3:59 PM IST

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ 16 اکتوبر کو مدھیہ پردیش کا دورہ کریں گے۔ قبل ازیں کل وزیر اعلیٰ چوہان نے ہندی میں ایم بی بی ایس کی تعلیم کے موضوع سے متعلق بھوپال میں دانشوروں، سماجی کارکنوں، ماہرین تعلیم، ڈاکٹروں کے ساتھ میٹنگ کرکے وزیر داخلہ شاہ کے پروگرام کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ اجلاس میں ماہرین نے اس سے متعلق کئی تجاویز دیں۔Amit Shah to visit Madhya Pradesh

Etv Bharat
Etv Bharat

بھوپال: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ 16 اکتوبر کو مدھیہ پردیش میں اپنے قیام کے دوران بہت سے تحفے دیں گے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے ذرائع کے مطابق شاہ بھوپال میں ہندی میں میڈیکل اسٹڈیز کا افتتاح کریں گے اور ایم بی بی ایس کے پہلے سال کی کتابوں کا اجراء کریں گے اس پروگرام میں وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان بھی موجود ہوں گے۔Amit Shah to visit Madhya Pradesh

اس ایونٹ میں میڈیکل، ڈینٹل، نرسنگ اور پیرا میڈیکل کے تقریباً 30 ہزار طلباء شرکت کریں گے۔ میڈیکل ٹیچرز، سینئر ڈاکٹرز، نرسنگ ہوم آپریٹر اور ہندی زبان کے شعبے میں کام کرنے والے اسکالر بھی اس پروگرام میں حصہ لیں گے۔ اسی دن وزیر داخلہ گوالیار کے راج ماتا وجے راجے سندھیا ہوائی اڈے پر نئے ٹرمینل کا افتتاح کریں گے۔ اس کے بعد وہ ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

قبل ازیں کل وزیر اعلیٰ چوہان نے ہندی میں ایم بی بی ایس کی تعلیم کے موضوع سے متعلق بھوپال میں دانشوروں، سماجی کارکنوں، ماہرین تعلیم، ڈاکٹروں کے ساتھ میٹنگ کرکے وزیر داخلہ شاہ کے پروگرام کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ اجلاس میں ماہرین نے اس سے متعلق کئی تجاویز دیں۔

یہ بھی پڑھیں: Amit Shah visit to Himachal on October 15 مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کا 15 اکتوبر کو ہماچل دورہ


یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.