ETV Bharat / state

بھوپال: مولانا آزاد کے یوم ولادت کے موقع پر تقریب کا اہتمام

author img

By

Published : Nov 12, 2021, 7:44 AM IST

Updated : Nov 12, 2021, 8:00 AM IST

مولانا آزاد نے جہاں ہندوستانیوں کی ذہن سازی کی وہیں انہوں نے تحریک آزادی میں بھی کلیدی کردار ادا کیا جسے کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے۔ ان کے تعلیمی نظریات کی معنویت کو نافذ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

بھوپال: مولانا آزاد کی یوم ولادت کے موقع پر تقریب کا اہتمام
بھوپال: مولانا آزاد کی یوم ولادت کے موقع پر تقریب کا اہتمام

ممتاز مجاہد آزادی اور ملک کے پہلے وزیر تعلیم مولانا آزاد کی یوم ولادت کے موقع پر بھوپال میں مختلف تقاریب کا انعقاد کیا گیا- ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں منعقدہ مختلف تقاریب میں دانشوروں نے مولانا آزاد کے افکار پر روشنی ڈالتے ہوئے ان کے تعلیمی نظریات کی معنویت کے نفاذ کو وقت کی ضرورت سے تعبیر کیا۔

بھوپال: مولانا آزاد کی یوم ولادت کے موقع پر تقریب کا اہتمام

ممتاز مجاہد آزادی مولانا آزاد کی ولادت 11 نومبر 1988 کو مکہ مکرمہ میں ہوئی اور انتقال 22 فروری 1958 کو دہلی میں ہوا۔ ابوالکلام آزاد نے کم عمری میں ہی اپنی تحریر اور تقریر سے اہل علم اور دانشوروں کو اپنی جانب متوجہ کرلیا تھا۔

مولانا آزاد نے جہاں ہندوستانیوں کی ذہن سازی کی وہیں انہوں نے تحریک آزادی میں بھی کلیدی کردار ادا کیا جسے کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے۔

مولانا آزاد کے یوم ولادت کو ملک میں یوم تعلیم کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس موقع پر مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے بھوپال ریجنل سینٹر میں بھی ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

مولانا آزاد کے تعلیمی افکار کی عصری معنویت کے عنوان سے منعقدہ سیمینار میں ممتاز ماہرین تعلیم نے شرکت کی اور مولانا آزاد کے افکار و نظریات پر تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ 'مولانا آزاد نے جس خطوط پر ہندوستان کی تعلیمی ترقی کا خاکہ تیار کیا تھا اس میں وقت کے ساتھ نہ صرف اضافہ ہوتا جارہا ہے بلکہ وہ ہندوستان کی ضرورت بن گیا ہے۔'

مولانا آزاد کے یوم ولادت کے موقع پر بھوپال میں منعقدہ مختلف تقاریب میں بھوپال سے مولانا آزاد کے خاص رشتہ پر بھی تفصیل سے روشنی ڈالی گئی۔

Last Updated : Nov 12, 2021, 8:00 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.