ETV Bharat / state

Ladakh land and employment Rights: لداخ کی اراضی، نوکریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کمیٹی تشکیل

author img

By

Published : Jan 3, 2023, 1:26 PM IST

لداخ کی اراضی، نوکریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کمیٹی تشکیل
لداخ کی اراضی، نوکریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کمیٹی تشکیل

مرکزی وزارت داخلہ نے مرکز کے زیر انتظام لداخ خطہ کے تحفظات پر بات چیت کے لیے ایک اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ اس حوالہ سے جاری ایک حکمنامہ کے مطابق، کمیٹی کی سربراہی امور داخلہ کے وزیر مملکت نتیا آنند رائے کریں گے۔ MHA sets up Committee for Land and employment Rights in Ladakh

سرینگر: مرکز کے زیر انتظام لداخ خطہ کے ریاستی وزیر برائے داخلہ امور نتیا آنند رائے کی سربراہی میں ایک اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حکم نامے کے مطابق ’’یہ کمیٹی اس لیے قائم کی گئی ہے تاکہ خطے کی منفرد ثقافت اور زبان کے تحفظ کے لیے اور اس کے جغرافیائی محل وقوع اور اس کی اسٹریٹجک اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے اقدامات پر غور کیا جا سکے۔‘‘ Ladakh land and employment Rights MHA Sets up Committee

لداخ کی اراضی، نوکریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کمیٹی تشکیل
لداخ کی اراضی، نوکریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کمیٹی تشکیل

حکمنامہ میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’کمیٹی، لداخ کے لوگوں کے لیے زمین اور روزگار کے تحفظ کو یقینی بنانے کے اقدامات پر بھی بات کرے گی۔‘‘ اس میں لداخ خود مختار پہاڑی ترقیاتی کونسل لیہہ اور کرگل کو با اختیار بنانے کے لیے خطے میں جامع ترقی اور روزگار پیدا کرنے کے اقدامات پر بھی تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: Meeting on JK and Ladakh امت شاہ کی سربراہی میں جموں و کشمیر اور لداخ پر دہلی میں اہم میٹنگ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.