ETV Bharat / state

پہلی خاتون میڈیکل آفیسر کپٹین کول دنیا کے بلند ترین محاذ سیاچن پر تعینات

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 5, 2023, 9:10 PM IST

دفاعی ترجمان نے ایکس پر جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ سنو لیپرڈ بریگیڈ سے تعلق رکھنے والی کیپٹن گیتکا کول جس نے سیاچن بٹل اسکول میں کامیابی کے ساتھ تربیت مکمل کی کو دنیا کے بلند ترین محاذ سیاچن پر تعینات کیا گیا ہے۔

Captain Geetika Koul Becomes First Woman Medical Officer To Be Deployed At Siachen
Etv پہلی خاتون میڈیکل آفیسر کپٹین کول دنیا کے بلند ترین محاذ سیاچن پر تعینات

سرینگر: کیپٹن گیتکا کول، کیپٹن شیوا چوہان کے بعد، دنیا کے بلند ترین اور خطرناک ترین میدان جنگ سیاچن گلیشیئر پر تعینات ہونے والی دوسری خاتون آرمی آفیسر بن گئیں ہیں۔ کیپٹن کول نے منگل کو اس گروپ میں شمولیت اختیار کی جب وہ گلیشیئر پر پہلی خاتون میڈیکل آفیسر کے طور پر تعینات ہوئیں، کیپٹن چوہان کے بعد، جو سیاچن میں آپریشنل طور پر تعینات ہونے والی پہلی خاتون افسر تھیں۔


اس حوالے سے سماجی رابطہ ویب سائٹ پر جانکاری دیتے ہوئے لداخ میں قائم فوج کی فائر اینڈ فیوری کور کا کہنا تھا کہ "سنو لیپرڈ بریگیڈ کی کیپٹن گیتکا کول سیاچن بیٹل اسکول میں انڈکشن ٹریننگ کو کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد دنیا کے بلند ترین میدان جنگ سیاچن میں تعینات ہونے والی فوج کی پہلی خاتون میڈیکل آفیسر بن گئیں ہیں۔"

Captain Geetika Koul Becomes First Woman Medical Officer To Be Deployed At Siachen
پہلی خاتون میڈیکل آفیسر کپٹین کول دنیا کے بلند ترین محاذ سیاچن پر تعینات



کیپٹن چوہان کیپٹن کول سے پہلے سیاچن میں تعینات ہونے والی پہلی خاتون افسر تھیں۔ جنوری 2023 میں، چوہان، فائر اینڈ فیوری کور میں خدمات انجام دینے والے ایک آرمی افسر کو کمار پوسٹ (سیاچن) میں تعینات کیا گیا تھا۔ سیاچن بیٹل اسکول کیپٹن چوہان کے لیے بھی ایک سخت تربیتی میدان تھا۔ کیپٹن چوہان راجستھان کے شہر ادے پور سے تعلق رکھتی ہیں۔ چوہان نے این آئی ٹی ادے پور سے سول انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد فوج میں بھرتی ہونے کا انتخاب کیا۔ مئی 2021 میں کیپٹن چوہان نے آرمی کی انجینئر رجمنٹ میں بھرتی ہوئی۔

Captain Geetika Koul Becomes First Woman Medical Officer To Be Deployed At Siachen
پہلی خاتون میڈیکل آفیسر کپٹین کول دنیا کے بلند ترین محاذ سیاچن پر تعینات


فائر اینڈ فیوری کور نے کیپٹن چوہان کی کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے 3 جنوری 2023 کو ٹویٹ کیا تھا کہ "'بریکنگ دی گلاس سیلنگ' فائر اینڈ فیوری سیپرس کی کیپٹن شیوا چوہان مشکل ٹریننگ کی تکمیل کے بعد، کمار پوسٹ میں آپریشنل طور پر تعینات ہونے والی پہلی خاتون افسر بن گئیں، دنیا کے بلند ترین میدان جنگ سیاچن میں"

مزید پڑھیں:

لداخ میں سیاچن گلیشیر میں ایک نیا بیس ٹرانسیور اسٹیشن

سیاچن کو دنیا کا بلند ترین میدان جنگ سمجھا جاتا ہے۔ جو بھارت اور پاکستان کے لیے بہت اہم ہے۔ سیاچن ہمالیہ کے قراقرم سلسلے کے مشرقی حصے میں تقریباً 5753 میٹر یعنی سطح سمندر سے 20 ہزار فٹ کی بلندی تک پھیلا ہوا ہے۔ اس میدان جنگ سے ہندوستانی فوج کے جوان لیہہ، لداخ اور چین پر گہری سے نظر رکھتے ہیں۔ سیاچن میں ہر وقت تقریباً دس ہزار فوجی تعینات رہتے ہیں۔ یہاں کا درجہ حرارت ہمیشہ منفی رہتا ہے۔ بھارتی فوج نے 1984 میں سیاچن کو اپنا فوجی بیس کیمپ بنایا تھا۔ اس علاقے میں تعینات فوجیوں پر ہر سال کروڑوں روپے خرچ ہوتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.