ETV Bharat / state

Bus Overturns in Ladakh: لداخ میں سڑک حادثہ، منی بس میں پھنسے بارہ مسافرین کو فوج نے بچالیا

author img

By

Published : May 25, 2022, 9:54 AM IST

لداخ میں شیوک۔دربک روڈ پر ایک سڑک حادثہ پیش آیا جس میں 12 مسافر زخمی ہوگئے۔ حادثہ میں ایک منی بس الٹ گئی جس میں پانچ بچوں سمیت بارہ مسافر پھنس گئے تھے جنہیں فوج نے بچالیا اور ضروری طبی امداد فراہم کی۔ Army personnel rescue 12 people from overturned bus in Ladakh

لداخ میں سڑک حادثہ، منی بس میں پھنسے 12 مسافرین کو فوج نے بچالیا
لداخ میں سڑک حادثہ، منی بس میں پھنسے 12 مسافرین کو فوج نے بچالیا

لداخ میں شیوک۔دربک روڈ پر ایک سڑک حادثہ پیش آیا جس میں 12 مسافر زخمی ہوگئے۔ حادثہ میں ایک منی بس الٹ گئی تھی جس میں پھنسے مسافروں کو فوج کے جوانوں نے بچایا۔ Bus Overturns in Ladakh- اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک منی بس الٹ گئی جس میں پانچ بچوں سمیت بارہ مسافر پھنس گئے تھے جنہیں فوج نے بچالیا اور ضروری طبی امداد فراہم کی۔

یہ بھی پڑھیں:

فوجی ترجمان نے تفصیلات سے واقف کرواتے ہوئے کہا کہ پیر کو شیوک-دربک روڈ پر دو منی بسیں آپس میں ٹکرا گئیں، جس کے بعد ایک گاڑی الٹ گئی، اسی دوران جموں و کشمیر لائٹ انفنٹری (JAKLI) کے 12 سپاہیوں پر مشتمل ایک ٹیم جو دربخ سے واپس آرہی تھی نے متاثرین کی مدد کی۔ منی بس میں پھنسے مسافرین کو باہر نکالا اور انہیں ضروری طبی امداد فراہم کی۔ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ فوج کی جانب سے دوسری کوئیک ری ایکشن ٹیم کو بھی حادثہ کے مقام پر بھیجا گیا تاکہ زخمیوں کو مزید طبی امداد فراہم کی جاسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.