مشہور کشمیری گلوکار گلزار گنائی نے آج ہندوارہ میں لوک میوزک سنٹر کا افتتاح کیا جہاں پر نوجوان لڑکے لڑکیوں کو مفت موسیقی کی تربیت دی جائے گی۔ اس موقع پر متعدد فنکار اور معزز شہری موجود تھے۔
اس موقع پر غلام احمد غنائی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ دنوں وادی کے نوجوانوں نے خود کو منشیات کی طرف راغب کیا ہے اور ہر گزرتے دن سوشل میڈیا پر منشیات کی لت میں لگے نوجوان لڑکے و لڑکیوں کی خبریں موصول ہوتی ہیں۔
نوجوان نسل کو اس لت سے پاک کرانے کے لیے ہندواڑہ میں ایک فوک میوزک سوسائٹی قائم کی گئی ہے تاکہ نوجوان مشنیات کے بجائے موسیقی کی جانب راغب ہوں اور منشیات سے دوری اختیار کریں۔'
انہوں نے کہا کہ اس سوسائٹی میں نوجوان نسل داخلہ لے کر موسیقی کے فن میں اپنی قسمت آزما سکتے ہیں اور اپنے فن کے ذریعے شہرت پاسکتے ہیں۔ مزید اس لت سے بھی چھٹکارا پانے میں یہ مدد گار ثابت ہوسکتی ہے۔'
اس موقع پر راجور ہندوارہ کے مشہور کشمیری گلوکار گلفام، نذیر ابن شہباز،فرید خان اور دیگر درجنوں افراد بچے بھی موجود تھے۔ دریں اثنا اس موقع گلزار گنائی نے علی محمد شہباز کے چند شعر بھی پیش کرتے کیے اور انہوں نے کہا شہباز صاحب ہمشیہ ہمارے دلوں میں زندہ ریں گے۔