ETV Bharat / state

Road Mishap in Handwara: زچلڈارہ میں سڑک حادثہ، سات سالہ بچے کی موت

author img

By

Published : Jun 26, 2022, 9:17 PM IST

زچلڈارہ ہندواڑہ ایک درد ناک سڑک حادثہ پیش آیا جس میں ایک سات سالہ بچے کی موت ہوگئی ہے۔

Minor Killed in Road Mishap in Zachaldara Handwara
زچلڈارہ میں سڑک حادثہ، 7 سالہ بچے کی موت

ہندواڑہ: شمالی کشمیر قصبہ ہندوارہ کے زچلڈارہ میں ایک سات سالہ بچہ ٹاٹا سومو گاڑی کی زد میں آگیا جس کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا، بچے کو زخمی حالت میں قریبی ہسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔

زچلڈارہ میں سڑک حادثہ، 7 سالہ بچے کی موت

اطلاعات کے مطابق لڑکے کی شناخت 7 سالہ عرفان احمد شیخ والد نظیر احمد ساکن زچلڈارہ کے طور ہوئی ہے اور گاڑی نمبر (JK09/2591) کی زد میں آکر اس کی موت واقع ہوئی ہے۔ پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے گاڑی کو ضبط کرلیا گیا اور ڈرائیو کی بھی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ پولیس کی جانب سے مزید تحقیات جاری ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: Boy Electrocuted in Handwara: ہندواڑہ میں کرنٹ لگنے سے لڑکا ہلاک

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.