ETV Bharat / state

Handwara Police Solve Motor Cycle Theft Case: چوری کا معاملہ 12 گھنٹے میں حل، ملزمان مسروقہ مال سمیت گرفتار

author img

By

Published : May 23, 2022, 9:11 PM IST

ہندواڑہ پولیس نے موٹرسائیکل چوروں کے ایک گروہ کو بے نقاب کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرکے Handwara Police Solve Motor Cycle Theft Case اُن کی تحویل سے چرائے گئے 2 موٹرسائیکلز کو بھی برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

Handwara Police Solve Motor Cycle Theft Case
Handwara Police Solve Motor Cycle Theft Case

ضلع کپوارہ North Kashmirکے ہندوارہ قصبہ میں پولیس اسٹیشن ویلگام کو ڈولی پورہ علاقے کے ایک رہائشی خورشید احمد میر ولد عبدالاحد میر کی جانب سے ایک شکایت موصول ہوئی جس میں درخواست گزار نے اپنی موٹرسائیکل زیر رجسٹریشن نمبرPB02BL-9018 چوری ہونے کی شکایت کی تھی۔ Handwara Motor Cycle Theft Case درخواست گزار کے مطابق ’’نامعلوم افراد نے گھر کے احاطے سے موٹر سائیکل چوری کر لیا۔‘‘

شکایت کنندہ کی جانب سے تحریری شکایت موصول ہونے کے بعد پولیس سٹیشن ویلگام نے ایک مقدمہ ایف آئی آر نمبر 42/2022زیر دفعہ379 آئی پی سی درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔ پولیس کے مطابق تفتیش کے دوران متعدد مشتبہ افراد کو پوچھ گچھ کے لیے بلایا گیا۔ ہندوارہ پولیس کے مطابق تفتیش کے دوران دو ملزمان - عادل احمد شیخ ولد عبدالغنی شیخ ساکنہ پنجواہ اور نذیر احمد خان ولد بشیر احمد خان ڈنگری، ویلگام - کو موٹر سائیکل چوری میں ملوث پایا گیا۔

ہندوارہ پولیس نے ملزمان کوگرفتار کر کے ان کے گھر سے چوری کیے گئے موٹر سائیکل زیر رجسٹریشن نمبرPB02BL-9018 اور JK05C-9203 ضبط کیے گئے۔ پولیس کے مطابق ڈکیتی کی دیگر واردات میں دونوں ملزنان ملوث پائے گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.