ETV Bharat / state

کولگام: فوج کی جانب سے غریبوں میں ضروری اشیا کی تقسیم

author img

By

Published : May 2, 2021, 10:05 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع کولگام میں آپریشن سدبھاونا کے تحت اشموجی کولگام میں 9 آر آر کی جانب سے لوگوں کو ضروری سامان تقسیم کئے گئے۔

ضروری اشیا کی تقسیم
ضروری اشیا کی تقسیم

آپریشن سدبھاؤنا کے تحت فوج نے پریشان حال افراد کے لیے اشوجی کولگام میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے پریشان غریب اور ضرورت مندوں میں میں اشیاء کی تقسیم شروع کی ہے۔

ضروری اشیا کی تقسیم

ایک مقامی شخص بشیر احمد (سرپنچ) نے کہا کہ اس سے یقیناً لوگوں کی پریشانیوں بہت حد تک کم ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ فوج نے ہمیشہ ان کی دیکھ بھال کی ہے۔

بشیر احمد نے کہا کہ 'جب بھی کوئی پریشانی ہوتی ہے تو وہ ہماری مدد کے لیے پہنچ جاتے ہیں۔ ہم اس سے خوش ہیں۔ 'کوڈ 19 کے بحران کی وجہ سے ہمارے گاؤں میں فوج نے اس سے قبل بھی مدد کی ہے۔

مقامی لوگوں نے فوج کے اس مدد کی کافی ستائش کی ہے۔ دراصل کورونا کے پیش نظر ملک کے دیگر حصوں کی طرح کولگام میں بھی سخت لاک ڈوان نافذ کیا گیا ہے جس کی وجہ سے غریب طبقہ کافی پریشان ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.