ETV Bharat / state

کولگام میں ایک اور منشیات فروش کی جائیداد قرق

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 16, 2024, 2:59 PM IST

کولگام میں ایک اور منشیات فروش کی جائیداد قرق
کولگام میں ایک اور منشیات فروش کی جائیداد قرق

Kulgam Police Proprety Attach گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کولگام پولیس نے ضلع میں منشیات کے کاروبار کے الزام میں دو منشیات فروشوں کی غیر منقولہ جائیداد قرق کی ہے۔

کولگام میں ایک اور منشیات فروش کی جائیداد قرق

کولگام (جموں کشمیر) : جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں منگل کو جموں کشمیر پولیس نے ایک اور منشیات فروش کی غیر منقولہ جائیداد قرق کی ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ سروے نمبر 622 کی دس مرلہ اراضی پر تعمیر مکان کو این ڈی پی ایس ایکٹ 1985 کے سیکشن 68 ایف (2) کے تحت قرق کیا گیا ہے۔ کولگام پولیس نے مکان کے باہر اس ضمن میں ایک نوٹیفیکیشن چسپاں کی ہے جس کی رو سے اس مکان کے خریدنے اور بیچنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

پولیس ذرائع نے مطابق ملزم منشیات فروش - جس کی جائیداد ضبط کی گئی ہے - کی شناخت برکت اللہ میر ولد محمد عبداللہ میر سے ہوئی ہے جس بچرو کولگام کا رہائشی ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ کولگام میں پیر کے روز بھی ایک اور منشیات فروش کی غیر منقولہ جائیداد، دو منزلہ رہائشی مکان، این ڈی پی ایس ایکٹ 1985 کی 68 ایف (2) کے تحت ضبط کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں: کولگام میں منشیات فروش کا رہائشی مکان قرق:پولیس

قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر میں پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف نکیل کسنی شروع کی ہے اور گزشتہ برس سے نہ صرف منشیات فروشوں کو جیل بھیجا جا رہا ہے بلکہ منشیات فروشوں کی غیر منقولہ جائیداد بشمول اراضی، باغات، کمرشل بلڈنگ یا رہائشی مکان اٹیچ کیے جا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ گزشتہ برس شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ اور سوپور علاقوں میں منشیات فروشوں کے بیک کھاتے بھی منجمد کیے گئے تھے۔ جموں و کشمیر پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات سے متعلق زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.