ETV Bharat / state

G 20 walkthon in kulgam: کولگام میں منعقدہ واکتھان میں سینکڑوں طلبہ کی شرکت

author img

By

Published : May 4, 2023, 1:37 PM IST

رواں ماہ جی 20 سمٹ کے حوالہ سے جہاں انتظامیہ کی جانب سے تیاریاں جاری ہے، وہیں اس حوالہ سے مختلف آگاہی پروگرامز کا بھی انعقاد عمل میں لایا جا رہا ہے۔

کولگام میں منعقدہ واکتھان میں سینکڑوں طلبہ کی شرکت
کولگام میں منعقدہ واکتھان میں سینکڑوں طلبہ کی شرکت

کولگام میں منعقدہ واکتھان میں سینکڑوں طلبہ کی شرکت

کولگام (جموں و کشمیر): جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع میں جی 20سمٹ کے حوالہ سے واکتھان (Run for G-20 Walkathon) کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف اسکولوں میں زیر تعلیم سینکڑوں طلبہ نے شرکت کی۔ ڈی سی کولگام، ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ، نے منی سیکریٹریٹ میں ہری جھنڈی دکھا کر اسکولی طلبہ کے مختلف گروپ ریلیز (Group Rallies)کو روانہ کیا۔ محکمہ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس اور محکمہ تعلیم کے اشتراک سے منعقدہ اس پروگرام میں شرکت کرنے والے طلباء و طالبات کو جی 20کے بارے میں جانکاری دی گئی اور پروگرام یہاں کے منی اسپورٹس اسٹیڈیم میں اختتام پزیر ہوا۔

واکتھان کا انعقاد ڈسٹرکٹ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس کولگام نے کیا تھا جس میں مختلف تعلیمی زونز، فیکلٹی اور غیر تدریسی عملے کے 1500 اسکولی بچوں نے شرکت کی، مختلف علاقوں سے ہوتے ہوئے ریلی اسپورٹس اسٹیڈیم کولگام میں اختتام پذیر ہوئی۔ تقریب کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی سی کولگام نے کہا کہ ’’اس تقریب کا مقصد بھارت کی G20 سمٹ کی صدارت کے پیغام کو عام کرنا ہے خاص کر طلبہ کو خصوصی پروگرامز کے ذریعے بچوں کو باخبر کرنا ہے۔‘‘

انہوں نے ریلیز کے انعقاد پر یوتھ سروسز اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی ستائش کی اور اس بات پر زور دیا کہ اس سے طلباء میں G-20 سمٹ کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنے میں مدد ملے گی اور ساتھ ہی متعلقہ محکموں پر زور دیا کہ وہ زیادہ سے زیادہ طلباء اور سول سوسائٹی کے ارکان کو بڑی تعداد میں ایسے پروگرامز میں شامل کریں تاکہ عام لوگوں کو سمٹ کے حوالے سے مناسب معلومات حاصل ہوں سکے۔ انہوں نے محکموں کو ہدایت کی کہ وہ G-20 سمٹ کے اختتام کے بعد سبھی تعلیمی اداروں میں سیمینار، مباحثوں اور مقابلوں کا اہتمام کریں۔

مزید پڑھیں: Kashmir G 20 Summit: پولیس اہلکاروں کو خفیہ پولیسنگ کی خاص تربیت

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.