ETV Bharat / state

Anti Encroachment Drive in Kulgam کولگام میں تجاوزات ہٹانے کی مہم تیز

author img

By

Published : Oct 23, 2022, 11:23 AM IST

تجاوزات ہٹانے کی مہم
تجاوزات ہٹانے کی مہم

ڈی سی نے افسران کو تجاوزات کے خلاف مہم تیز کرنے کی ہدایت دی اور کہا کہ ایسی مہم کے لیے خاص وقت مقرر کیا جائے تاکہ تجاوزات سے علاقوں کو پاک رکھا جاسکے۔ تحصیلدار نے مزید بتایا کہ گذشتہ ہفتے بھی اسی طرح کی تجاوزات مخالف مہم کا انعقاد کیا گیا تھا۔ Anti Encroachment Drive Launched in Kulgam

کولگام: جموں و کشمیر کے ضلع کولگام میں ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ریونیو، آبپاشی میونسپلٹی اور پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم آج حرکت میں آئی، اور شہر کے متعدد مقامات پر تجاوزات کو ختم کرنے کی مہم کا آغاز کیا۔ یہ مہم تحصیلدار کولگام بلال احمد کی موجودگی اور نگرانی میں چلائی گئی۔ مذکورہ ٹیم نے سرکاری اراضی پر بنائے گئے غیر قانونی شیڈز کو مسمار کر دیا، جس کے بعد تقریباً سو کنال اراضی کو ناجائز تجاوزات سے آزاد کرایا گیا۔ Anti encroachment drive held in Kulgam

تجاوزات ہٹانے کی مہم

ڈی سی نے افسران کو تجاوزات کے خلاف مہم تیز کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ایسی مہم کے لئے ایک وقت مقرر کیا جائے تاکہ تجاوزات سے علاقوں کو پاک رکھا جاسکے۔ تحصیلدار نے مزید بتایا کہ گزشتہ ہفتے میں بھی اسی طرح کی تجاوزات مخالف مہم کا انعقاد کیا گیا تھا۔ انہوں نے افسران سے زمینی ریکارڈ کو اپ ڈیٹ کرنے اور مستقبل میں تجاوزات سے تحفظ کے لیے ریاستی زمینوں پر نظر رکھنے کی ہدایت بھی دی۔

مزید پڑھیں:سرینگر میں ایس ایم سی کی انہدامی کارروائی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.