ETV Bharat / state

کشتواڑ: پینے کے پانی کی قلت سے عوام پریشان

author img

By

Published : Jun 21, 2021, 8:33 AM IST

کشتواڑ: پینے کے پانی کی قلت سے عوام پریشان
کشتواڑ: پینے کے پانی کی قلت سے عوام پریشان

ہڈیال کے لوگ گزشتہ ایک ہفتہ سے پانی کی شدید قلت کی وجہ سے پریشان ہیں۔ وہیں لوگوں نے پانی کی پریشانیوں کو دیکھتے ہوئے اس کی شکایت سرپنچ پیارے لال پریہار سے کی۔ سرپنچ پیارے لال پریہار نے جل شکتی محکمہ پہنچ کر پانی کی سپلائی کو بحال کرنے پر زور دیا۔

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے کشتواڑ میں پینے کے پانی کی شدید قلت کی وجہ سے لوگ پریشان ہیں۔

کشتواڑ میں ہڈیال کے لوگ گزشتہ ایک ہفتہ سے پانی کی شدید قلت کی وجہ سے پریشان ہیں۔ وہیں لوگوں نے پانی کی پریشانیوں کو دیکھتے ہوئے اس کی شکایت سرپنچ پیارے لال پریہار سے کی۔ سرپنچ پیارے لال پریہار نے جل شکتی محکمہ پہنچ کر پانی کی سپلائی کو بحال کرنے پر زور دیا۔

کشتواڑ: پینے کے پانی کی قلت سے عوام پریشان

وہیں محکمہ جل شکتی کشتواڑ انیل کیلو نے واٹر ریزروز کو چیک کرتے ہوئے غیر قانونی پائپ کنکشنز کا بھی معائنہ کیا اور محکمہ جل شکتی نے مانا کہ کنکشنز بیس سال پرانے ہیں، جس کی وجہ سے پریشانیوں کا سامنا ہے۔

اسی دوران بلاک ڈیولپمنٹ چیئرمین کشتواڑ سُریش شرما بھی موقع پر پہنچ کر پانی کی پریشانی کو دور کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے سخت ناراضگی جتاتے ہوئے کہا کہ محکمہ جل شکتی کے جونیئر انجینئر کشتواڑ کے بازاروں میں بیٹھے رہتے ہیں۔ اپنی ڈیوٹی سے کوتاہی برت رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے کشتواڑ کی عوام پانی کے بوند بوند کے لیے ترس رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہڈیال، انجول کالونی، ہرگڈی، پوچھال و دیگر علاقہ آج بھی پانی سے محروم ہے یا پھر پانی کی سپلائی بہت کم ہے، جو کے ناکافی ہے۔

بلاک ڈیولپمنٹ چیئرمین نے جل شکتی محکمہ میں کام کر رہے عارضی ملازمین اور مستقیل ملازمین کو صحیح سے ڈیوٹی کرانے پر زور دیا اور پانی کی پریشانیوں کو دور کرنے کے لیے تیزی سے کام کرنے کی ہدایت دی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.