ETV Bharat / state

SIU Raid in Kishtwar کشتواڑ میں کئی مقامات پر ایس آئی یو کے چھاپے

author img

By

Published : May 24, 2023, 3:41 PM IST

Updated : May 24, 2023, 3:55 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

جموں وکشمیر پولیس کے خصوصی تحقیقاتی یونٹ نے بدھ کی صبح کشتواڑ کے مختلف علاقوں میں پاکستان میں مقیم چارعسکریت پسندوں کے گھروں پر چھاپے مارے۔

کشتواڑ: جموں وکشمیر پولیس کے خصوصی تحقیقاتی یونٹ (ایس آئی یو) نے بدھ کی صبح کشتواڑ کے مختلف علاقوں میں پاکستان میں مقیم چار سرگرم عسکریت پسندوں کے گھروں پر چھاپے مارے۔
ایک پولیس ترجمان کے مطابق ایس ایس پی کشتواڑ نے ان چھاپوں کے بارے میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ڈی ایس پی وشال شرما نے یو اے پی اے کے تحت درج ایک کیس کے سلسلے میں جموں کی ایک خصوصی این آئی اے عدالت کی طرف سے تلاشی وارنٹ حاصل کرنے کے بعد کشتواڑ میں پاکستان میں مقیم چار جنگجوئوں کے گھروں یا رہائشی احاطوں کی تلاشی لی۔
انہوں نے کہا کہ جن جنگجوئوں کے گھروں کی تلاشی لی گئی ان میں آزاد احمد ساکن فانی پڈر، غازی الدین ساکن جگنا کیشوان، بشیر احمد مغل ساکن جگنا کیشوان اور ستار الدین عرف رجب ساکن جگنا کیشوان شامل ہے۔ان کا کہنا ہے کہ مذکورہ جنگجو پاکستان زیر انتظام کشمیر سے کام چلا رہے ہیں۔


موصوف ایس ایس پی نے کہا کہ تلاشی کے دوران جمع کئے جانے والے شواہد کی تحقیقات کی جائے گی تاکہ ملزمان کو ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہونے اور ملیٹنسی کو دوام بخشنے کے لئے عدالتی فیصلہ کے تابع کیا جاسکے۔انہوں نے مزید کہا کہ تحقیقات کے دوران ملوث پائے جانے والے جنگجوئوں کے تمام حامیوں اور ساتھیوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید پڑھیں: Warrant Against Militants کولگام کی ایک خصوصی عدالت نے پانچ عسکریت پسندوں کو اشتہاری مجرم قرار دیا


ان کا مزید کہنا تھا کہ ان تلاشیوں کا مقصد مختلف جنگجو معاونین اور جنگجو حامیوں کی شناخت کرکے ضلع میں ملیٹنٹ ماحولیاتی نظام کو ختم کرنا ہے۔
قبل ازیں ایس آئی یو نے 18 مئی کو اسی ضلع میں پانچ جنگجوئوں کے گھروں پر چھاپے مارے تھے جو اس وقت پاکستان زیر قبضہ کشمیر میں مقیم ہیں۔جموں کی این آئی اے کی ایک خصوصی عدالت نے 26 اپریل کو کشتواڑ سے تعلق رکھنے والے 23 جنگجوئوں کے خلاف بلا ضمانت وارنٹ جاری کی تھی جو اس وقت پاکستان زیر قبضہ کشمیر میں مقیم ہیں۔

(یو این آئی)

Last Updated :May 24, 2023, 3:55 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.