ETV Bharat / state

NC leader Visit این سی لیڈر سجاد کچلو کا دورہ پاڈر

author img

By

Published : Jul 17, 2023, 10:07 PM IST

نیشنل کانفرنس کے سینیئر لیڈر و سابق وزیر سجاد احمد کچلو نے دور دراز علاقہ پاڈر کو دورہ کیا۔ دورے کے دوران لوگوں نے موصوف کو اپنے درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔

NC Leader visit in Paddar
این سی لیڈر سجاد کچلو کا دورہ پاڈر

کشتواڑ: نیشنل کانفرنس کے سینیئر لیڈر و سابق وزیر سجاد احمد کچلو نے سرحدی علاقہ کشتواڑ کے دور دراز علاقہ پاڈر کا دورہ کیا ۔ دورہ کے دوران پاڈر کی عوام کے ساتھ ملاقات کی۔اس دوران پاڈر کی عوام نے سجاد احمد کچلو کا خیر مقدم کیا۔

علاقہ کے لوگوں نے موصوف کو علاقہ میں بڑھتی بے روزگاری ،مہنگائی سمیت علاقہ میں عوام کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا ۔ لوگوں نے موصوف کو بتایا کہ علاقہ میں ابھی بھی تعمیر و ترقی نہیں ہو رہی ہے اور اس علاقہ میں ابھی بھی تعمیراتی کام زیر التوا میں رکھے گئے ہے۔

لوگوں نے سابق وزیر کو کہا کہ کشتواڑ کے اندر درجنوں پروجیکٹ کا کام ہو رہا ہے، لیکن ان میں یہاں کے نوجوانوں کو روزگار نہیں دیا گیا بلکہ باہر سے لوگوں کو یہاں کام پر رکھا ہے۔ انہیوں نے کہا کہ علقہ میں بے روزگاری کی سطح سب سے اونچی ہے۔

علاقہ کے مقامی لوگوں نے سجاد احمد کچلو کی نوٹس میں وہ مسائل بھی اجاگر کیے جن کو ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے کی ضرورت ہے جس پر موصوف نے لوگوں کو بتایا کہ ان کے مسائل کو حکام کی نوٹس میں لایا جائے گا تاکہ یہ مسائل جلد سے جلد حل ہوجائے۔

مزید پڑھیں: Sajad Ahmad kichloo visit Marwah Warwan : سجاد احمد کچلو نے مڑواہ واڑون کا دورہ کیا

اس موقعہ پر پاڈر علاقہ سے درجنوں لوگوں نے نیشنل کانفرنس پارٹی میں شمولیت اختیار کی اور ان لوگوں کو سابق وزیر نے استقبال کیا۔ اس دورے کے دوران موصوف کے ہمراہ ڈی ڈی سی چیئرپرسن کشتواڑ پوجا ٹھاکور ، ڈی ڈی سی ممبر ناگسینی فیصل احمد اور دیگر موجود رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.