ETV Bharat / state

ایم وی ڈی محکمہ کشتواڑ نے ٹریفک کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 20, 2023, 5:05 PM IST

ایم وی ڈی محکمہ کشتواڑ نے ٹریفک کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی
ایم وی ڈی محکمہ کشتواڑ نے ٹریفک کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی

ایم وی ڈی محکمہ کشتواڑ نے ٹریفک کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی۔ اس موقع پر موٹر وہیکل محکمہ نے درجنوں گاڑیوں کے چالان کاٹے۔ MVD Department Kishtwar strict action

کشتواڑ: کشتواڑ جموں حادثہ کے بعد موٹر وہیکل محکمہ کی بڑی نے کئی زاویوں سے کارروائی کی ہے۔ موٹر وہیکل محکمہ نے درجنوں گاڑیوں کے چالان کاٹے ہیں۔ ایم وی ڈی محکمہ کشتواڑ نے ٹریفک کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی۔ موٹر وہیکل ڈیپارٹمنٹ کے انسپکٹر آزاد حسین نے کشتواڑ کی مختلف سڑکوں پر گاڑیوں کی چیکنگ کی جس میں بنا کاغذات کے دس گاڑیوں کو ضبط کیا گیا اور اکیس گاڑیوں کو موٹر وہیکل ڈیپارٹمنٹ ایکٹ کے تحت چالان کاٹا گیا۔ اس دوران 90 گاڑیوں کو تمام کاغذات چک کیے گیے اور 52000 ہزار روپے أج جرمانہ عائد کیا گیا۔

20069364
20069364

یہ بھی پڑھیں:

زیادہ کرایہ وصول کرنے والے ڈرائیورز کے خلاف کارروائی

اس موقع پر موٹر وہیکل ڈیپارٹمنٹ کے انسپکٹر آزاد حسین نے مزید جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ کشتواڑ کے اندر پاور پروجیکٹ میں تین گاڑیاں ضلع پونچھ سے غیر قانونی طریقہ سے لگائی گئی تھی۔ ان کے پاس روٹ پرمٹ اور بنا کاغذات گاڑی لگائی گئی تھی جن کو آج کواڑ پروجیکٹ سے ضبط کیا گیا ہے۔ موٹر وہیکل ڈیپارٹمنٹ کشتواڑ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر سختی سے کام کر رہی ہے۔ موٹر وہیکل محکمہ کے انسپکٹر آزاد حسین نے تمام لوگوں سے اپیل کی ہے، کہ بغیر ہیلمٹ کے موٹر سائیکل نہ چلائیں اور بنا کاغذات کی گاڑی سڑک پر بالکل نہ چلائیں اور ٹریفک قوانین کی پاسداری میں محکمہ کے ساتھ تعاون کیا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.