ETV Bharat / state

Kishtwar Domestic Violence: زوجہ پر گولی چلانے کی بعد سابق فوجی نے خودکشی کی کوشش کی

author img

By

Published : Apr 20, 2023, 12:02 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

کشتواڑ میں مبینہ طور گھریلو کشیدگی کے باعث ایک سابق فوجی نے اپنی زوجہ کو گولی مار دی جس کے بعد اس نے خود بھی اپنی ہی سروس رائفل سے مبینہ طور خودکشی کی کوشش کی۔

کشتواڑ (جموں و کشمیر) : مبینہ طور گھریلو کشیدگی کی وجہ سے جموں صوبے کے پہاڑی ضلع کشتواڑ کے ٹھکرائی علاقے کے انجول گواڑی گاؤں میں ایک سابق فوجی نے اپنی بیوی کو گولی مار دی۔ سابق فوجی نے زوجہ کو مردہ سمجھ کر اپنی جان لینے کی کوشش کی۔ اس دوران وہ خود بھی زخمی ہوا اور اس کی دختر بھی زخمی ہو گئیں۔ سابق فوجی، اس کی زوجہ اور دختر - تینوں - کو ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں سبھی کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔

رپورٹس کے مطابق سابق فوجی اور اس کی زوجہ کے مابین منگل دیر شام کو کسی بات پر سخت ان بن ہوئی اور اس نے گھر میں رکھی لائسنس یافتہ 12 بور رائفل سے اپنی زوجہ پر گولی چلائی۔ زوجہ نے دفاع کیا اور گولی اس کے ہاتھ میں لگی جس کی وجہ سے اس کا انگوٹھا موقع پر ہی کٹ گیا اور وہ زمین پر گر پڑی۔ سابق فوجی نے زوجہ کو مردہ سمجھ کر رائفل سے خود پر نشانہ سادھ کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کی بھی کوشش کی جس دوران ان کی 13 سالہ دختر بھی بندوق سے نکلنے والی گولی کی زد میں آگئی اور افراد شدید زخمی ہو گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے تینوں افراد کو کشتواڑ اسپتال میں داخل کرایا، جہاں ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔ پولیس نے حادثہ کی نسبت سے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ اس دوران ڈی ایس پی آشیش گپتا، اسٹیشن انچارج عابد بخاری بھی اسپتال پہنچ گئے۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ انکوائری کے بعد ہی مکمل معلومات دستیاب ہونگی۔ زخمیوں میں سابق فوجی غلام حسین (48)، زوجہ روبینہ بیگم (35)، دختر نسرینہ بانو (13) شامل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.