ETV Bharat / state

Kishtwar a Paradise for Trekkers کشتواڑ، ٹریکرز کے لیے بے نظیر مقام

author img

By

Published : Jul 17, 2023, 5:20 PM IST

تمل ناڈو کے ایک ٹریکر کی ای ٹی وی بھارت کے ساتھ گفتگو
تمل ناڈو کے ایک ٹریکر کی ای ٹی وی بھارت کے ساتھ گفتگو

تمل ناڈو کے کوہ پیما نتیش کمار نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی گفتگو کے دوران کشتواڑ میں ٹریکنگ کے اپنے تجربات شیئر کرتے ہوئے سیاحوں سے کشتواڑ آنے کی اپیل کی۔

تمل ناڈو کے ایک ٹریکر کی ای ٹی وی بھارت کے ساتھ گفتگو

کشتواڑ: وادی کشمیر سمیت خطہ چناب میں بھی حکومتی سطح پر کئی سیاحتی مقامات کو فروغ دینے حوالہ سے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ وہیں اب کوہ پیما بھی ان پہاڑی علاقوں کا رخ کرکے قدرتی حسن سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ خطہ چناب کے پہاڑی ضلع کشتواڑ میں ریاست تمل ناڈو سے آئے ایک کوہ پیما نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی گفتگو کے دوران ٹریکرز سے کشتواڑ جیسے علاقوں کا رخ کرنے کی تلقین کی۔

ریاست تمل ناڈو سے کشتواڑ ٹریکنگ پر آئے نتیش کمار نامی ایک کوہ پیما نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات چیت کے دوران کہا کہ ’’وادی کشمیر کے ساتھ ساتھ ضلع کشتواڑ بھی قدرتی حسن سے مالا مال ہے اور کشتواڑ ضلع ٹریکرز کے لیے کسی جنت سے کم نہیں ہے۔‘‘ تاہم انہوں نے سیاحوں خاص طور پر ٹریکرز سے تلقین کی کہ وہ ٹریکنگ کے راستوں پر گندگی، کوڑا کرکٹ ڈالنے سے پرہیز کریں تاکہ یہ قدرتی خزانے آئندہ نسلوں تک محفوظ رہ سکیں۔ نتیش نے بتایا کہ وہ گذشتہ برس بھی کشتواڑ آئے تھے تاہم یہاں کے قدرتی حسن سے وہ اس قدر متاثر ہوئے کہ اس بار بھی انہوں نے کشتواڑ آنے اور یہاں ٹریکنگ کرنے کی ٹھان لی۔

مزید پڑھیں: کووڈ کے دوران ٹریکنگ تفریح کا متبادل

کشتواڑ میں ٹریکنگ کے حوالہ سے اپنے تجربات شیئر کرتے ہوئے نتیش نے کہا کہ ’’عام طور پر ٹریکرز کشتواڑ میں اننت ناگ سے سنتھن ٹاپ کی ہی ٹریکنگ کرتے ہیں تاہم کشتواڑ کے کبر نالہ، ننتھ نالہ، برہما پیک، سوندر دچھن علاقے بھی ٹریکرز کے لیے منفرد مقامات ہیں۔‘‘ انہوں نے ٹریکرز سے ماحولیات کا خاص خیال رکھنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ ’’عام طور پر مشاہدہ میں آیا ہے کہ سیاح یا ٹریکرز پالی تھین، پلاسٹک بوتلیں وغیرہ ان خوبصورت مقامات پر بکھیر دیتے ہیں جن سے آلودگی بڑھنے اور قدرتی حسن سے مالا مال ان خزانوں کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ لاحق رہتا ہے۔ لہٰذا ایسی باتوں سے پرہیز کرنے کی ضرورت ہے۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.